بیوی کو میکے سے لانے کیلئے شوہر سپریم کورٹ پہنچ گیا، ججز کے بھی دلچسپ مشورے

Bilal Raza

Prime Minister (20k+ posts)
205536_5762155_updates.jpg


بیوی کو میکے سے لانے کے لیے شوہر سپریم کورٹ پہنچ گیا جس پر ججز نے بھی درخواست گزار کو مفید مشوروں سے نوازا۔

بیوی کو میکے سے گھر لانے سے متعلق شوہر کی درخواست پر سماعت سپریم کورٹ کے جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کی۔

درخواست گزار عمردراز کے وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ ان کا مؤکل بیوی کے ساتھ رہنا چاہتا ہے اور اب بھی بیوی اور بچوں سے پیار کرتا ہے۔

دوران سماعت جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے وکیل نے سوال کیا کہ کیا خاتون طلاق لینا چاہتی ہے؟ بیوی تو چاہتی ہے کہ شادی قائم رہے لیکن ایسا تو نہیں ہو گا کہ بازار سے صرف پھول لے کر بھیج دیں تو بیوی واپس آجائے گی، ان کی بیوی نان نفقہ مانگ رہی ہے۔

جسٹس قاضی فائز عیسی نے اپنے ریمارکس میں مزید کہا کہ بچی کو چاند ستارے نہیں چاہئیں، عید پر اپنی بیوی کے لیےکپڑے بھیج دیا کریں، کچھ تو ایسا کریں۔

جسٹس مشیر عالم نے ریمارکس میں کہا کہ عدالتوں میں ایسے معاملات حل نہیں ہوتے، بیوی کو خرچہ دے کر اپنی طرف مائل کریں، پیار محبت سے اپنی بیوی کو کوئی چیز تو بھیجیں تاکہ عورت کو بھی پتا چلے کہ شوہر اس سے پیار کرتا ہے۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا آپ شادی شدہ ہیں؟ جس پر وکیل نے کہا جی میں میں شادی شدہ ہوں۔

جسٹس مشیر عالم نے کہا اپنے مؤکل عمردراز کو بھی گُر سکھائیں کہ بیوی کو کیسے خوش رکھا جاتا ہے۔
درخواست گزار کی جانب سے معاملے کو آپس میں مل بیٹھ کر حل کرنے کی یقین دہانی کرائے جانے کے بعد عدالت نے معاملہ نمٹا دیا۔

 

Ratan

Chief Minister (5k+ posts)
Unmatched Brillence.......our PM is our pride........may Allah bless him always.
 
Last edited:

Ratan

Chief Minister (5k+ posts)
Justice Fiaz Esa if you did nothing wrong then why try to hide behind corrupt politicians & Lifafa media?
What is the source of your money for the expensive apartments in the UK?
Where is the money trail?
Your case will be
heard by Supreme Court Judges, not by the Army Court.
If you are innocent face it & come out clean, if not sorry buddy, you gonna have the same fate of crime master Nawaz Sharif.
After all, you are the one who dismissed the open & shut money laundering case of Noora & his family, the Hudaibiya paper mill case. (did Maryam bribe you?)
 

shaheenzafar

MPA (400+ posts)
Supreme Court judges also waste time while this case belongs to Family Court while the Supreme Court is referring to small cases except important cases.
 

Back
Top