بیوی کو سزائے موت دلوانے کی سازش کرنے والا شوہر حوالات پہنچ گیا

15sinndouudposlslpllat.png

برے کام کا برا انجام، بیوی کو سزائے موت دلوانے کی سازش رچانے والا شخص خود اپنے ہی بچھائے ہوئے جال میں پھنس گیا۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سنگاپور کی ایک عدالت کی طرف سے اپنی بیوی کو منشیات کے کیس میں پھنسا کر سزائے موت دلوانے کی سازش رچانے والے شخص کو 4 سال قید کی سزا سنا دی ہے۔ 37 سالہ ٹین شیانگ لونگ نے بیوی کی گاڑی کی پچھلی سیٹ پر آدھے کلو سے زیادہ بھنگ رکھی تھی تاکہ اسے منشیات سمگلنگ کے کیس میں سزائے موت ہو سکے۔

دنیا کے مقابلے میں سنگاپور میں انسداد منشیات کے لیے سخت ترین قوانین نافذ ہیں اور اگر ٹین شیانگ لونگ کی کوشش کامیاب ہو جاتی تو اس کی بیوی کو منشیات کیس میں سزائے موت یا عمر قید ہو سکتی تھی تاہم اس کی چلی ہوئی چال اس پر ہی الٹی پڑ گئی۔ ٹین شیانگ لونگ نے ٹیلی گرام چیٹ گروپ کے ذریعے آدھا کلو بھنگ خریدی اور اسے بیوی کی گاڑی میں چھپا دیا تاہم اس کی چال الٹی پڑ گئی۔

ٹین شیانگ کی 2021ء میں شادی ہوئی تھی اور دونوں میں ایک سال بعد ہی لڑائی جھگڑے شروع ہو گئے، وہ طلاق لینا چاہتا تھا مگر ملکی قوانین کے مطابق شادی کے 3 برس بعد ہی طلاق کا کیس فائل کیا جا سکتا ہے۔ ٹین نے تنگ آ کر بیوی سے جان چھڑانے کے لیے انوکھا طریقہ نکالا کیونکہ وہ جانتا تھا کہ سنگاپور میں منشیات سے متعلق قوانین سخت ہیں، بیوی کا مجرمانہ ریکارڈ ثابت ہو گیا تو طلاق کی راہ ہموار ہو جائیگی۔

ٹین شیانگ نے ٹیلی گرام چیٹ گروپ کے ذریعے بھنگ خرید کر اپنی بیوی کی گاڑی میں رکھی تاہم اس میں کیمرے لگے ہونے کی وجہ سے بیوی کو نوٹیفیکیشن موصول ہونے پر اس نے سارا منظر لائیو دیکھ لیا۔ پولیس کے کار کی تلاشی لینے پر بھنگ کا پیکٹ برآمد ہوا جس پر ٹین کی بیوی کو حراست میں لے لیا گیا تاہم اس نے جب پولیس کو ویڈیو دکھا کر اپنے شوہر کے بارے میں بتایا تو ٹین شیانگ کو گرفتار کر لیا گیا۔

ٹین شیانگ کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ اس کا موکل شدید ڈپریشن میں مبتلا ہے تاہم جج نے ڈاکٹروں کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ کسی ذہنی عارضے میں مبتلا نہیں ہے۔ عدالتی دستاویزات کے مطابق ٹین شیانگ کے کارروائی میں تعاون کرنے اور مقدمے شروع ہونے پر جرم قبول کرنے کی وجہ سے اسے سزا میں رعایت دیتے ہوئے 4 برس قید کی سزا سنا دی۔
 

ProPakistanii

Senator (1k+ posts)
ذہنی مریض ، تیرے ناجائز باپوں نے یہ کوشش بھی کرکے دیکھ کہ عمران خان نشہ کرتا ہے اور اس کے بغیر ایک ہفتہ بھی جیل میں نہیں ٹک پائے گا مگر تیرے بہن کے لڑوں کی ہر چال الٹی پڑ رہی ہے اور تیرے جیسے حرام کی پیداوار کو ذہنی مریض بنا دیا
 

Back
Top