بین اسٹوکس کی ایک اننگ میں 14 نوبالز: امپائرنگ پرسوالات اٹھ گئے

ben-no-balls-111.jpg


دنیائے کرکٹ کی سب سے مقبول ایشز سیریز کےدوران برطانوی فاسٹ باؤلر بین اسٹوکس نے 14 نوبالز کروائی گئیں مگر تعجب کی بات یہ ہے کہ امپائر صرف 2 ہی نوٹ کرسکا۔

تفصیلات کے مطابق برسبین میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں برطانوی آل راؤنڈر بین اسٹوکس نے اپنے پہلے اوور میں ہی چار نو بالز کروائیں مگر فیلڈ پر موجود امپائر ان میں سے کسی ایک کو بھی نوٹ نہ کرسکا اور نہ ہی کوئی گیند نو بال قرار دی گئی۔

صرف اس گیند کو نو بال قرار دیا گیا جس پر ڈیوڈ وارنر آؤٹ ہوئے تھے، بین اسٹوکس نے اس اننگز کے دوران اپنے بقیہ 8 اوورز میں مزید 10 نو بالز کروائیں مگر فیلڈ امپائرز صرف 2 کو ہی نوٹ کرسکے، امپائرنگ کے اس معیار نے کرکٹ کی دنیا میں ایک نیا موضوع چھیڑ دیا ہے، ماہرین نے امپائرنگ کے معیار پر سوالات کھڑے کردیئے ہیں۔


سابق پاکستانی فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے بھی اس حوالے سے تعجب کا اظہار کیا اور اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ فیلڈ امپائر سے 5 اوورز میں 14 نوبالز کیسے مس ہوسکتی ہیں؟

شعیب اختر نے سوالیہ تاثرات کا ایک ایموجی شیئر کیا اور کہا کہ ٹھیک ہے جی ایشز ۔


واضح رہے کہ کرکٹ میں عام طور پر ٹیکنالوجی کی مدد سے فیلڈ امپائرز کو تھرڈ امپائر نو بال کے حوالے سے آگاہی دیدیتا ہے مگر برسبین میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن یہ سہولت موجود نہیں تھی جس پر بھی تنقید کی جارہی ہے۔
 

Back
Top