بینکوں سے رقوم نکلوانے پر عائد ٹیکس میں اضافہ، وزیراعظم نےتجویز مسترد کردی

shahai11h2h23i1.jpg


وزیراعظم شہباز شریف نے بینکوں سے رقوم نکلوانے پر عائد ٹیکس میں اضافے کی تجویز مسترد کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے نان فائلرز سے 20 ارب روپے کی ٹیکس وصولی کا ایک پلان ترتیب دیا تھا، ایف بی آرحکام نے یہ اس پلان میں شامل ود ہولڈنگ ٹیکس سے متعلق آئی ایم ایف کو بھی آگاہ کردیا تھا۔

پلان میں ایف بی آر نے نان فائلرز کی جانب سے بینک اکاؤنٹ سے رقوم نکلوانے پر عائد ٹیکس کو بڑھانے کی تجویز دی اور ٹیکس کی شرح کوصفر اعشاریہ 6 فیصد سے بڑھا کر صفر اعشاریہ 9 فیصد مقرر کرنے کی سفارش کی۔

اس تجویز کے تحت نان فائلر اکاؤنٹ ہولڈر کی جانب سے بینک سے ایک لاکھ روپے کیش نکلوانے پر 900 روپے ود ہولڈنگ ٹیکس کٹوتی ہوگی، ابھی بینکوں سے 50ہزار سے زائد رقم نکلوانے پر صفر اعشاریہ 6 فیصد ٹیکس عائد ہوتا ہے یعنی ایک لاکھ روپے نکلوانے پر 600 روپے کی کٹوتی ہوتی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اس تجویز کو مسترد کرتے ہوئے بجٹ 2024-25 سے قبل آئی ایم ایف حکام سے ان ٹیکس تجاویز پر بات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
 

Back
Top