SAYDANWAR
Senator (1k+ posts)

کوئی نئی خبر نہیں اگر سچ بھی ہے خدا ناخواستہ تو افسوسناک ہے،انسان اور انسانیت کے نام پر بہت دکھ ہوا قمرالزمان کائیرہ کو حوصلے سے کام لینا چاہئے، صبر تو بحرلحال دیر سویر آہی جائیگا۔
جن لوگوں نے ملک کے آدہے وجود کو کٹوادیا اور بے حسی نے مزید بے حسی پیدا کردی،تو پاکستانی سمندری ساحلوں پر کیکڑا1 کی بد خبری پر کیسا ملال ؟
۔کیکڑا 1 نمبر ہونا دلیل ہے کہ اور کیکڑے موجودہیں ہیں،ضرورت اور سبق متقاضی ہے تیل کی دریافت کی ٹیکنالوجی میں خود انحصاری پیدا کری جائے اور پاکستانی ان افراد کوجو باہر ملکوں میں آئل اینڈ گیس سے جڑے رزق کمارہے ہوں انہیں معقول تنخواہوں کیساتھ آئل ایکسپلوریشن پرزندگی بھر ٪ ملکیت دی جائے کیونکہ آئل تلاش کرنے والی کمپنیاں مفت میں خدمات انجام نہیں دیتیں۔
رکوڈک،چاغی اور کراچی پر بجلی پیدا کرنے والے جہاز کا بغیر بجلی پیدا کئے تاوان بھرنے سے بہترخود انحصاری کی کوشش ہوگی۔ مگر لازم ہے کہ اس تمام منصوبے پر پرانا کوئی سول سرونٹ (بیؤروکریٹ) نہ تعینات کیا جائے کیونکہ وہاں دید،حس،حبالوطنی تو ہے مگر براستہ کسی دنیا کے ملک ہے،
تیل تلاش کیلئے آنے والے جہاز کی آمد کے دوران خلیجی ریاستوں سے خیراتی تحفے دئے جانے کے موسم پر میرا ذاتی اندازہ اور سوچ جسکا عندیہ میں نے دیا تھا سچ ثابت ہوتا لگتا ہے،عمران کو عوامی تیل نکلنے سے قبل کچھ اہم کرنا ہوگا،ورنہ یہ سب کچھ انکے بس کی بات نہیں،موصوف سے قدر بہتر فوج ہے۔
Last edited by a moderator: