
بھارت میں بڑھتے ہوئے تشدد، نفرت انگیز تقاریر اور حکومت کی جانب سے اپنائے گئے تبدیلی مذہب مخالف جیسے قوانین اور امتیازی پالیسیوں پر 21 ممالک کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔
دنیا بھر سے 21 ممالک نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے دیس میں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ پر بھی دھیان دے اور جبری طور پر مذہب کی تبدیلی کی صورتحال کو بہتر بنائے۔
انسانی حقوق کی 6 عالمی تنظیموں کی جانب سے جاری کیے گئے مشترکہ بیانیے میں کہا گیا ہے کہ بھارت انسانی حقوق کے کارکنوں، صحافیوں، طلبا اور پُرامن مظاہرین کے خلاف بڑھتی ہوئی شرانگیزی اور اشتعال سمیت امتیازی سلوک کی روک تھام کیلئے کام کرے۔
اقوام متحدہ کی اس رپورٹ میں سفارشات میں اقلیتی برادریوں اور کمزور طبقات کے تحفظ، صنفی بنیاد پر ہونے والے تشدد سے نمٹنے، شہریوں کی بنیادی آزادیوں کو برقرار رکھنے، انسانی حقوق کی تنظیموں کے لیے کام کرنے والے سماجی کارکنوں کی حفاظت اور حراست میں تشدد کے خاتمے سمیت اس طرح کے دیگر اہم خدشات کا احاطہ کیا گیا تھا۔
انسانی حقوق کی تنظیموں میں انٹرنیشنل فیڈریشن فار ہیومن رائٹس (ایف آئی ڈی ایچ) ورلڈ آرگنائزیشن اگینسٹ ٹارچر (او ایم سی ٹی) کرسچن سالیڈیریٹی ورلڈ وائیڈ ،عالمی دلت سالیڈیریٹی نیٹ ورک، ایمنسٹی انٹرنیشنل، ہیومن رائٹس واچ، شامل ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/azadhmodihd.jpg