[h=1]یرون ملک روزگار کیلیے 3 لاکھ 80 ہزار افراد کی رجسٹریشن[/h]
اسلام آباد: بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ نے ملک بھر سے اس سال جولائی تک 3 لاکھ 79 ہزار 949 پیشہ ور اور ہنرمند افراد کو بیرون ملک روزگار دلانے کیلیے رجسٹریشن کی ہے۔
بی ای او ای کے ذرائع کے مطابق صوبہ پنجاب سے 2 لاکھ 3 ہزار 620، صوبہ سندھ سے 30 ہزار 720، صوبہ خیبرپختونخوا سے 94 ہزار 842، صوبہ بلوچستان سے 5 ہزار 279، آزاد کشمیر سے 24 ہزار 224، شمالی علاقہ جات سے 550 اور قبائلی علاقہ جات سے 20 ہزار 714 پیشہ ور افراد شامل ہی
ذرائع نے بتایا کہ بیورو آف امیگریشن کے ڈیٹا کے مطابق انجینئرز کی تعداد 2 ہزار 624، ڈاکٹرز 601، نرسز 195، ٹیچرز 485، اکائوٹنٹس ایک ہزار 664، میسنز ایک ہزار 998 اور پلمبرز 10 ہزار 809 پیشہ ور افراد شامل ہیں۔
ڈائریکٹر جنرل بی ای او ای عبدالرحمان نے بتایا کہ امیگریشن کے نظام کو مزید موثر اور فعال بنانے کیلیے حکمت عملی اختیار کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز ایمپلائمنٹ ملک بھر سے بے روزگاری کے خاتمے اور غیر ملکی زرمبادلہ کے حصول کا ذریعہ ہیں
http://www.express.pk/story/172389/