
مسلم لیگ ق کے رہنما اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے واضح کردیا کہ ڈرامے کے کردار تبدیل ہوں گے،ملک میں جاری سیاسی ڈرامے کا ابھی ڈراپ سین نہیں ہو گا،لاہور میں چوہدری پرویز الہٰی نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہانڈی پک چکی، آدھی بٹ چکی، آدھی بانٹی جا رہی ہے، سیاست میں اسلام کو لانے والوں کا کوئی مستقبل نہیں۔
پرویز الہٰی نے مزید کہا کہ سیاست میں اسلام لانے والوں کا مستقبل نہیں،ہمارا مستقبل اللّٰہ تعالیٰ کے فضل سے روشن ہے، ہمارا دامن پاک صاف اور دین سے جڑا ہوا ہے،جو باہر بیٹھے ہیں ان کی بیماری کی ابھی دوائی نہیں آئی،جلسوں کی سیاست سے تحریکِ عدم اعتماد پر فرق نہیں پڑتا۔
دوسری جانب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے لاہور میں پرویز الہیٰ کی رہائش گاہ پر چوہدری برادران سے ملاقات کی، اور وزیراعظم عمران خان کا پیغام پہنچایا،حکومتی وفد کی ایم کیو ایم سے ملاقات آج رات آٹھ بجے پارلیمنٹ لاجزمیں ہوگی ، حکومتی وفد میں پرویزخٹک، شاہ محمود اوراسد عمرشامل ہوں گے جبکہ ایم کیوایم وفد میں امین الحق،عامرخان، خالد مقبول شامل ہوں گے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/pppr-dawa.jpg