
بہاولنگر میں بیوی پر تشدد کرنے والا سفاک شوہر پولیس کی گرفت میں آگیا ہے، آئی جی پنجاب نے تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کےبعد فوری کارروائی کی ہدایات کی تھی۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جو بہاولنگر کےعلاقے موضع قمر دین ہانس میں پیش آنے والے ایک افسوسناک واقعےپر مبنی تھی، ویڈیو میں ایک شخص خاتون کو رسیوں سے باندھ کر ڈنڈوں سے تشدد کرتے دکھائی دے رہے تھے۔
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد آئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیا اور پولیس کو فوری طور پر ملزم کو گرفتار کرنے کی ہدایات دی جس پر پولیس نے رات دیر تک مختلف علاقوں میں چھاپے مارے اور ملزم محمد حسین کو گرفتار کرلیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1460536168769105920
ملزم کی گرفتاری کے حوالے سے پنجاب پولیس نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے آفیشل ہینڈل سے جاری پیغام میں تصدیق کردی ہے اور ملزم کی تصویر بھی شیئر کردی ہے۔
اس سے قبل پنجاب پولیس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں ڈی پی او بہاولنگر کی جانب سے متاثر خاتون سے ملاقات کی تصاویر شیئر کیں، ڈی پی او بہاولنگر نے آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی ہدایات پر خاتون کو فوری انصاف کی یقین دہانی کرواتے ہوئےا ن کے سر پر ہاتھ رکھا اور یکجہتی کا اظہار کیا۔
https://twitter.com/x/status/1460460420377026562
واقعے کا مقدمہ متاثرہ خاتون شمیم بی بی کےبھائی آصف کی مدعیت پر درج کرلیا گیا ہے،آصف کے مطابق 29 سالہ شمیم بی بی کانکاح10 سال پہلے محمد حسین سے ہوا تھااور ان کے دو بیٹے ہیں، ملزم حسین آئے روز اپنی بیوی سے پیسوں کامطالبہ کرتا اور جھگڑا کرتا تھا، پیر کی شام ملزم کے بھائی نے خود بنائی ہوئی یہ ویڈیو لوگوں کو بھیجی جن لوگوں کو یہ ویڈیو
موصول ہوئی ان میں سے کسی نے یہ ویڈیو ہمیں فاروڈ کی جس کے بعد ہم جائے وقوعہ پر پہنچے مگر ملزم ہمیں دیکھ کر فرار ہوگیا۔
https://twitter.com/x/status/1460627030698078208
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزم محمد حسین نے ایک خاتون کے پاؤں کو چھت سے باندھ رکھا ہے اور انہیں زمین پر لٹا کر ڈنڈوں سے ان پر تشدد کررہے ہیں، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ڈی پی او بہاولنگر ظفر بزدار نے چند گھنٹوں بعد خاتون کا سراغ لگا کر ان سے واقعے کی تفصیلات لے کر ملزم کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں روانہ کردی تھیں جنہوں نے رات گئے ملزم کو گرفتار بھی کرلیا ۔