
ضمنی انتخابات کے دوران بھکر کے تھانہ کروڑ نے پی ٹی آئی کی مقامی قیادت پر ضلع میں داخل ہونے پر پابندی عائد کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھکر کے تھانہ کروڑ کے ایس ایچ او کی جانب سے جاری کردہ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ضمنی انتخابات کے دوران سابق رکن قومی اسمبلی عبدالمجید احمد خان نیازی اور ان کے بیٹے عبدالرحیم خان نیازی کے ضلع بھکر میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے، خلاف ورزی کی صورت میں سخت سے سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
نوٹیفکیشن منظر عام پر آنے کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں و کارکنان نے سوشل میڈیا پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے، پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل حماد اظہر نے کہا کہ سنا ہے کہ ایسے نوٹس برطانوی راج میں نکلا کرتے تھے، آج کل فسطائیت میں ہم اس دور سے بھی آگے نکل گئے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1781634531151536273
صحافی محمد عمیر نے کہا کہ 21 اپریل کو ہونے والے ضمنی انتخابات سے پہلے ہی لاہور میں عدالتی اجازت کے باوجود پی ٹی آئی کے جلسے کی لائٹس بند کردی گئیں اور کارکنان کو گرفتار کرلیا گیا، قصور میں جلسہ کرنے پر مقدمہ ہوگیا، بھکر میں پی ٹی آئی کی لیڈرشپ کے ضلع میں داخلے پر پابندی لگ گئی۔
https://twitter.com/x/status/1781670385739608277
رہنما پی ٹی آئی ثناء اللہ مستی خیل نے کہا کہ کیا ضلع بھکر کو ایک رکن قومی اسمبلی اور اس کے بیٹے سے خطرہ ہے؟ کیا ریاست کا ایک ایم این اے اور قانون ساز دہشتگرد ہے؟ ایسی بھونڈی حرکتو ں سے پی ٹی آئی کا راستہ نہیں روکا جاسکتا، 21 اپریل کو شکست آپ کا مقدر ہوگی۔
https://twitter.com/x/status/1781670306546864128
ڈاکٹر منصور کلاسرا نے کہا کہ صورت حال یہ ہے کہ ایک ضلع سے دوسرے ضلع جانے پر بھی پابندی ہے، ہم نے یہ والی ترقی بھی کی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1781710230356640184
حماد حیدر نے کہا کہ عمران خان کا مقابلہ کیا کریں گے یہ اس کے ایک کھلاڑی کا مقابلہ ہیں کرسکتے، پی پی 93 بھکر میں عمران خان کا امیدوار جس کا انتخابات نشان گھوڑا ہے وہی کامیاب ہوگا۔
https://twitter.com/x/status/1781624035626954914
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/majdjh11i1h12.jpg