بھکاریوں کے ہاتھوں اغوا ہونے والے 16 سالہ لڑکے کو پولیس نے بازیاب کرا لیا

6rwpbac.jpg

راولپنڈی کے تھانہ نیو ٹاؤن کے علاقے سے کئی ماہ قبل اغوا ہونے والے 16 سالہ معذور لڑکے کو پولیس نے طویل کوشش کے بعد بازیاب کرا لیا۔

ڈی پی او راولپنڈی نے بتایا کہ اپریل میں 16 سالہ معذور بچے دارین عباس کو بھکاری مافیا نے اغوا کر لیا تھا۔ ڈی پی او کے مطابق ملزمان نے بچے کے پیروں میں میخیں ٹھونک کر کان کی”لو” بھی گرم چھری سے کاٹ دی، بچے کو نشہ آور ٹیکے لگائے گئے اور اس کے دانت توڑ کر اسے گنجا کردیا گیا۔

https://twitter.com/x/status/1469684924282281984
پولیس حکام کے مطابق ملزمان نے معذور لڑکے کو اسی حالت میں سرگودھا میں بھکاریوں کے ٹھیکیدار کو 2 لاکھ 50 ہزار روپے میں فروخت کر دیا۔

پولیس نے تفتیش میں پتا چلایا کہ یہ بچہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھکاریوں کے ساتھ بھیک مانگتا رہا، تاہم بچے کے والدین حکام کے ساتھ رابطے میں رہے، اور بالآخر بچے کو بازیاب کرا لیا گیا۔

https://twitter.com/x/status/1469684933656518667
راولپنڈی پولیس نے کارروائی کے دوران ملزم محمد ارشد، اس کی بیوی فریدہ بی بی اور ساتھی محمد صفدر کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔
 
HSiddiqui

Chief Minister (5k+ posts)

And now what? Police know who is the THEKEDAR of beggers, what they did to this kid, is front of every law enforcing agency. But the commission they get from these barbaric people will stop them to take any action against them.
 
Back
Top