
گرفتاری کا ڈر۔۔ قتل کا ڈرامہ کرنے والا شخص بیوی سمیت دھر لیا گیا
بھارتی شہری کی جانب سے قتل کا رچایا گیا ڈرامے کا پول کھل گیا، شہری نے گرفتاری کے ڈر سے اپنے قتل ہونے کا ڈرامہ رچایا تھا لیکن پھنس گیا، پولیس نے جھوٹے قتل کا واویلا مچانے والے شخص کو بیوی سمیت گرفتار کرلیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دارالحکومت دہلی میں پولیس کو غازی آباد سے ایک مسخ شدہ لاش ملی تھی جس کی شناخت جیب میں موجود شناختی کارڈ سے سدیش کمار کے نام سے ہوئی۔
پولیس نے سدیش کمار کی بیوی کو لاش کی شناخت کے لیے بلایا تو اس نے فوراً لباس سے اپنے شوہر کو پہچان لیا۔ سدیش کمار اس سے قبل اپنی بیٹی کے قتل کے الزام میں جیل میں قید تھا لیکن کورونا وبا کے باعث رہائی مل گئی تھی،جس کے بعد سدیش کمار منظر عام سے غائب ہوگیا تھا اور سماعت پر حاضر نہیں ہوتا تھا، جبکہ اس کی لاش بھی برآمد ہوگئی جس پر پولیس کو شک ہوا اور پولیس نے تحقیقات شروع کی۔
پولیس کے مخبر نے سدیش کمار کے گھر پر نظر رکھی اور ایک روز اسے گھر کے نزدیک دیکھ لیا۔ پولیس نے چھاپہ مار کارروائی میں سدیش کو گرفتار کرلیا۔ تفتیش کے دوران ساری کہانی بتائی۔
سدیش کمار نے بتایا کہ ایک مستری سے دوستی کی اور اسے گھر کی مرمت کے بہانے گھر بلایا اور شراب پلا کر اپنے کپڑے پہنائے اور قتل کردیا۔ لاش کو بھی جلادیا تاکہ قابل شناخت نہ رہے،پولیس نے سدیش کمار اور اس کی بیوی کو مستری کے قتل کے الزام میں بھی گرفتار کرلیا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/sudesh-kumar1121.jpg