Night_Hawk
Siasat.pk - Blogger
(clap)(clap)(clap)(clap)
گائے اور بھینس 3 کلو سے زیادہ گوبر نہ کرے: بھارتی حکام کا نیا شوشہ
بھارتی ریاست گجرات کی بلدیہ نے ایک نیا حکم نامہ جاری کیا ہے جس کے تحت گائے اور بھینس کیلئے 3 کلو سے زیادہ گوبر کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
امریلی: (ویب ڈیسک) بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست گجرات کے ضلع امریلی کی میونسپلٹی نے ایک عجیب و غریب ہدایت نامہ جاری کیا ہے جس میں کسی بھی گائے اور بھینس کو 3 کلو سے زیادہ گوبر کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ جبکہ ان کے بچھڑوں کے لئے یہ مقدار صرف ایک کلو ہوگی۔

یہ ہدایت نامہ جاری کرنے کی منطق بیان کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ گائے اور بھینسوں کا فضلہ وزیر اعظم نریندر مودی کے صاف ستھرا بھارت پراجیکٹ کے منافی ہے۔
ضلعی انتظامیہ اس منصوبے پر عمل درآمد کو بہت سنجیدگی سے لے رہی ہے۔ اس حوالے سے امریلی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری باقاعدہ ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ اب گائے اور بھینسوں کو صرف مقررہ حدود اور علاقوں میں ہی گوبر کرنے کی اجازت ہوگی۔
اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کو گدھے پر بٹھا کر گھمانے کی بات بھی تحریری حکم میں کہی گئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گوبر کا وزن کرنے کے لئے ایک خصوصی ٹیم بھی بنائی گئی ہے۔
- See more at: http://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/WeirdNews/364302#sthash.0LvwjoxG.dpufضلعی انتظامیہ اس منصوبے پر عمل درآمد کو بہت سنجیدگی سے لے رہی ہے۔ اس حوالے سے امریلی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری باقاعدہ ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ اب گائے اور بھینسوں کو صرف مقررہ حدود اور علاقوں میں ہی گوبر کرنے کی اجازت ہوگی۔