
بھارت نے ٹی20 ورلڈکپ میں پاکستان کو 6 رنز سے شکست دے دی۔ پاکستانی ٹیم بھارت کو 119 رنز پر محدود کرنے میں کامیاب ہوگئی تھی اسکے پاکستان3 وکٹیں ہاتھ میں ہونے کے باوجود صرف 113 رنز ہی بنا سکا
پاکستان اس سے قبل ورلڈ کپ کے اپنے پہلے میچ میں امریکا کے ہاتھوں تاریخی عبرتناک شکست سے دوچار ہوچکا ہے، یہی وجہ ہے کہ پاکستانی ٹیم کے لیے سپر 8 مرحلے میں رسائی حاصل کرنا اب خاصا مشکل نطر آتا ہے۔
شائقین کرکٹ اس پر سیخ پا ہیں انکا کہنا تھا کہ جیتا ہوا میچ ہارنا کوئی پاکستانی ٹیم سے جیتے۔ شائقین کرکٹ نے اس ہار کاذمہ دار محسن نقوی اور وہاب ریاض کو ٹھہرایا اور کہا کہ محسن نقوی پارٹ ٹائم وزیرداخلہ اور پارٹ ٹائم چئیرمین پی سی بی ہیں۔
فیاض شاہ نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کپ اگر پاکستان میں ہوتا تو ہم نے میچ ختم ہونے سے پہلے ہی ایمپائر اور میچ ریفری کو اُٹھا لینا تھا جیسے الیکشن میں آر اوز کو اٹھایا تھا۔ پھر ہم دیکھتے کہ کیسے جیتتا ہے انڈیا
https://twitter.com/x/status/1799984781972676694
سلطان سالارزئی نے ردعمل دیا کہ اب منیب فاروق آئے گا اور بتائے گا کہ ہم نے بھارت کو 119 رنز تک محدود کرکے تاریخ رقم کردی ہے۔ اس کا کریڈٹ مریم نواز کو جاتا ہے۔اس ٹیم کو اگلے پانچ سال تک موقع دیں پھر دیکھیں ملک میں کرکٹ کتنی ترقی کرتی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1799902676442079535
مطیع اللہ جان نے کہا کہ وہ ہمارے پارٹ ٹائم وزیر داخلہ اور پارٹ ٹائم چئیرمین کرکٹ بورڈ محسن نقوی کو دونوں میں سے کس عہدے سے استعفی دینا چاہئیے؟
https://twitter.com/x/status/1799894563554828504
اویس یوسفزئی نے تبصرہ کیاکہ وزیر داخلہ اپنے ماتحت قانون نافذ کرنے والے اداروں کو کنٹرول نہیں کر سکے اور کرائم ریٹ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ نا ہی وہ بطور چیئرمین پی سی بی پرفارم کر سکے، اتنی ناقص کارکردگی کہ ٹیم جیتے میچ ہار رہی ہے۔ اب یہ نااہلی ہے یا غفلت؟ یہ وہ خود ہی بہتر بتا سکتے ہیں
https://twitter.com/x/status/1799897006783275191
صحافی حسن رضا نے ردعمل دیا کہ جیتا ہوا میچ ہارنا کوئی ہم سے سیکھے
https://twitter.com/x/status/1799892062663332140
صحافی عاصمہ شیرازی نے لکھا کہ کہ ذہنی طور پر شکست قبول کر لی جائے تو فتح بھی شکست میں بدل جاتی ہے۔ ہماری ٹیم ہارنا سیکھ گئی ہے اور جیتنا بھول چُکی ہے ۔ انہیں دباؤ سے بچنے کے لیے نفسیاتی علاج کی ضرورت ہے۔
https://twitter.com/x/status/1799929503252124061
صحافی امیر عباس نے کہا کہ پاکستان بھارت سے ہار کر تقریباً عملی طور پر کرکٹ ورلڈ کپ سے باہر ہو گیا ہے۔ شکریہ محسن نقوی۔اس شخص کی پرچھائی جہاں جہاں پڑی وہاں وہاں بربادی آئی۔ پنجاب پر پڑی تو ایک سال الیکشن نہ ہو سکا، مخالفین کی زندگی اجیرن بنا دی گئی، وزارت داخلہ پر پڑی تو اُدھر سے بُری خبریں آئیں اور کرکٹ پر پڑی تو وہاں بربادی لے آیا
https://twitter.com/x/status/1799889832069464157
سابق کپتان سلیم ملک نے عماد وسیم کو جان بوجھ کر میچ ہرانے کا ذمہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے آؤٹ ہوئے بغیراس بات کو یقینی بنایا کہ ایوریج بھی بڑھتا رہے۔ اگر بطور بلے باز اسکور نہیں ہو رہا تو آؤٹ ہونے کے بجائے پورا اوور ضائع کرتا تھا۔
https://twitter.com/x/status/1799921598394519975
فوادچوہدری کے بھائی فرازچوہدری نے محسن نقوی کے بیان پر تبصرہ کیا کہ جناب قوم موجودہ ڈاکٹر کی تبدیلی چاہتی ہے اور بدلے میں باصلاحیت ڈاکٹرز اور سرجن چاہتے ہیں جو اس ملک پر تسلط شدہ خطرناک کینسر کا مکمل خاتمہ کرسکیں
https://twitter.com/x/status/1800044538654003280
حیدر علی نامی صارف نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں شائقین کرکٹ کا کہنا تھا کہ فارم 47 کے مطابق یہ میچ پاکستان نے جیتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1799934154844586323
صحافی حامد میر نے کہا کہ انڈیا سے میچ ہارنے کے بعد ان سب سے بلا واپس لے لینا چاہیے۔
https://twitter.com/x/status/1799892497457402110 https://twitter.com/x/status/1799890389517648286 https://twitter.com/x/status/1799900850195693670 https://twitter.com/x/status/1799893888385073234
https://twitter.com/x/status/1799892357757702198
https://twitter.com/x/status/1799898554292457874
https://twitter.com/x/status/1799896804017975581
https://twitter.com/x/status/1799889832069464157
https://twitter.com/x/status/1800196719621333215
https://twitter.com/x/status/1800119010337718488
https://twitter.com/x/status/1800200872787693801
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/sich1i1h113.jpg
Last edited by a moderator: