
نیوزی لینڈ کے خلاف افغانستان کی شکست پر بھارتی ٹیم کا سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کا خواب نامکمل رہ گیا جس کے بعد بھارتی ٹیم آج نمیبیا کے خلاف کھیلے جانے والے میچ کے بعد وطن واپسی کے لیے روانہ ہوجائے گی۔
اس صورتحال پر پاکستانی شوبز ستاروں نے بھی بھارتیوں کو ٹرول کرنا شروع کر دیا۔ اداکار فہد مصطفیٰ نے بھارتی ٹیم کو ورلڈکپ کے راؤنڈ میچز سے باہر ہونے پر طنزیہ انداز میں سکیورٹی کی پیشکش کی۔ تو منیب بٹ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ بھارت کا ’واک اوور‘ سے ’گیم اوور‘ ہوگیا۔
فہد مصطفیٰ نے بھارتی کپتان ویرات کی واپسی کی پرانی وائرل ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے بھارتی ٹیم کو طنز کا نشانہ بنایا۔ فہد مصطفیٰ نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ سکیورٹی کا مسئلہ ہو تو ہم حاضر ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1457331906803085319
جب کہ منیب بٹ نے سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پاجی! ہن سکون ہے؟
https://twitter.com/x/status/1457328381889024000
یاد رہے کہ سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے پاک بھارت میچ سے قبل تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ انڈیا کو پاکستان سے واک اوور چاہیے، بھارت آرام سے پاکستان کو ہرادے گا۔
لیکن صورتحال بدل گئی اور گزشتہ روزہونے والے میچ میں افغانستان کی نیوزی لینڈ سے شکست کے بعد یہ آخری امید بھی ختم ہوگئی اور بھارت ٹی20 ورلڈ کپ سے باہر ہوگیا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/2musttrol.jpg