
پاکستان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (FATF) کے حالیہ اجلاس میں ایک اور بڑی سفارتی کامیابی حاصل کرلی، بھارت کی بھرپور کوششوں کے باوجود پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل نہیں کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق بھارت کے سفارتی وفد نے اجلاس کے دوران پاکستان کے خلاف منفی بیانیے کو آگے بڑھانے کی ہر ممکن کوشش کی، لیکن FATF کے رکن ممالک نے اس پروپیگنڈے کو مسترد کر دیا۔ اجلاس میں پاکستان کو گرے لسٹ میں ڈالنے کے بجائے صرف رپورٹنگ پر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے دوران چین نے پاکستان کے مؤقف کی کھل کر حمایت کی اور ریلیف کی وکالت کی۔ ترکی اور جاپان نے بھی پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا۔ یہ حمایت پاکستان کے حق میں ایک بڑی پیش رفت سمجھی جا رہی ہے۔
آپریشن بنیان مرصوص کے بعد بھارت نے پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر تنہا کرنے کی مہم تیز کی، جس میں اس کی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ پیش پیش رہی۔ ذرائع کے مطابق ’’را‘‘ نے نئی دہلی میں ایک ’’ڈس انفو لیب‘‘ قائم کی جس کا مقصد پاکستان کے خلاف جھوٹا اور گمراہ کن پروپیگنڈا پھیلانا تھا۔
اس لیب کے ذریعے پاکستان سے متعلق عالمی سطح پر جھوٹ پر مبنی رپورٹس اور بیانیے تیار کیے گئے، تاہم دنیا کے کسی ملک نے بھارتی وفد کی جانب سے پھیلائے گئے الزامات کو سنجیدگی سے نہیں لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت نے اسرائیل کے ساتھ مل کر FATF کو پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کی کوشش کی، مگر رکن ممالک نے اس پروپیگنڈے کو نظر انداز کر دیا۔
ذرائع کے مطابق بھارت کی تمام تر سفارتی اور خفیہ کوششوں کے باوجود پاکستان کو FATF کی گرے لسٹ میں شامل نہ کرنا پاکستان کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے۔ یہ نہ صرف پاکستان کی مؤثر سفارت کاری کا ثبوت ہے بلکہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان پر بڑھتے ہوئے اعتماد کی بھی عکاسی کرتا ہے۔
پاکستان کی سفارتی پوزیشن مسلسل مضبوط ہو رہی ہے اور بھارت کی ہندوتوا و صہیونی لابی کے مشترکہ اثرورسوخ کے باوجود پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل نہ کیا جانا اس کی تازہ مثال ہے۔
- Featured Thumbs
- https://kyrosaml.com/wp-content/uploads/2023/06/fatf.png