
افغانستان میں طالبان کے قبضے کے بعد سب سے پہلے ملک چھوڑ کر فرار ہونے والے بھارت نے اب اسی افغانستان سے غیر ملکی انخلا سے متعلق ایک افسانوی فلم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فلم پروڈیوسر اجے کپور اور اداکار و ہدایات کار سبھاش کالے نے "گارود" نامی ایک فلم بنارہے ہیں جس کی کہانی افغانستان سے حالیہ غیر ملکی انخلا کے دوران پیدا ہونے والی صورتحال پر مبنی ہوگی، تاہم یہ ایک افسانوی فلم ہوگی جس میں پیش کیے جانے والے حالات و واقعات کا کسی طرح بھی حقیقت سے کوئی واسطہ یقینا نہیں ہوگا۔
رپورٹ کے مطابق اس فلم میں مرکزی کردار مشہور بھارتی ایکشن ہیرو جان ابراہم ادا کریں گے، فلم مشترکہ طور پر اجے کپور اور وکرانت سٹوڈیوز کی جانب سے مشترکہ طور پر پروڈیوس کی جائے گی، میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم کی کہانی نیدھی سنگھ دھرما نے لکھی ہے، فلم کی بقیہ کاسٹ اور دیگر پروڈکشن ٹیم کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں ہیں۔
فلم کا ٹائٹل "دنیا کی تاریخ کا سب سے بڑا ریسکیو آپریشن" ہے ، فلم کے پروڈیوسر نے کہانی سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ یہ گارود کمانڈو فورس کے ایک آرمی آفیسر کی کہانی ہے جو حقیقی واقعات پر مبنی ہوگی۔ فلم کا ایک موشن پوسٹر بھی جاری کیا گیا ہے جس میں ایک ایئرپورٹ، فورس کی کچھ گاڑیاں اور ایک مسافر طیارے کی اڑان کے مناظر دکھائے گئے ہیں، موشن پوسٹر کے بیک گراؤنڈ میں " میرا بھارت ہے مہان" گانا شامل کیا گیا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کے اعلان کے بعد ہی سب سے پہلے جس ملک نے اپنے سفارت خانوں کو بند کرکے اپنے لوگوں کو نکالنا شروع کیا وہ بھارت ہی تھا، بھارتی فلم انڈسٹری کی جانب سے افغانستان کی صورتحال پر مبنی اس فلم میں کسی بھی طرح حقیقی مناظر پیش کیے جانے کی امید نہیں کی جاسکتی،
یہ ایک افسانوی کہانی ہوگی جس میں انڈین ایئر فورس کے فرضی کارنامے شامل کیے جائیں گے جیسا کے ماضی میں بالی ووڈ فلم"بھج: پرائیڈ آف انڈیا" میں کیا گیا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/1MfYym5/modi.jpg