
بھارت نے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کی افتتاحی تقریب بغیر کوئی وجہ بتائے منسوخ کردی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ(بی سی سی آئی) نے بغیر کوئی وجہ بتائے5اکتوبر کو احمدآباد میں ہونے والی ورلڈ کپ 2023 کی افتتاحی تقریب منسوخ کرتے ہوئے اس فیصلے سے آئی سی سی کو بھی آگاہ کردیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 5 اکتوبر کی شام ساڑھے 6 بجے ورلڈ کپ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب کا آغاز ہونا تھا، تقریب کی بھرپور تیاریاں جاری تھیں اور تقریب میں معروف بالی ووڈ سپر سٹارز اور گلوکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کرنا تھا۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے اس تقریب میں شرکت کیلئے ملک کی ناموری کاروباری و سماجی شخصیات سمیت دیگر ممالک کے کرکٹ بورڈز کے عہدیداران کو بھی مدعو کیا گیا تھا، تاہم بغیر کسی وجہ کے یہ تقریب منسوخ کردی گئی ہے۔
ورلڈ کپ کا آغاز 5 اکتوبر کو احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلے جانے والے میچ سے ہوگا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/5o[nnncermny.png