
بھارتی میڈیا میں برکس تنظیم میں پاکستان کی رکنیت کی درخواست پر بھارت کی جانب سے حمایت کرنے کی خبریں گردش کررہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی برکس تنظیم میں رکنیت کی درخواست کے بارے میں بھارتی میڈیا میں یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ بھارت ممکنہ طور پر اس کی حمایت کر سکتا ہے۔
رپورٹس کے مطابق برکس میں پاکستان کی رکنیت کی طویل عرصے سے موجود درخواست پر رواں اجلاس میں پیش رفت ہو سکتی ہے۔ روس میں جاری برکس کے اجلاس میں 24 ممالک کے سربراہان شرکت کر رہے ہیں، جہاں ایران کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کے اہم معاہدے پر بھی دستخط ہوں گے۔
اجلاس کے دوران سعودی عرب کی برکس میں حیثیت کو بھی واضح کرنے کی توقع ہے۔ اس کے علاوہ، چینی صدر شی جن پنگ اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے درمیان ملاقات بھی متوقع ہے۔
یہ اجلاس روس میں آج سے شروع ہو رہا ہے، جہاں روسی صدر ولادیمیر پوتن نے توسیع شدہ برکس گروپ میں گفتگو کے لیے کئی عالمی رہنماؤں کو روسی شہر قازان مدعو کیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ahai1hi3h44.jpg