
پڑوسی ملک بھارت عالمی شہرت یافتہ بھارتی نژاد عالم دین ڈاکٹر ذاکر نائیک کے دورہ پاکستان پر تلملا اٹھا ہے اور اسے اپنی توہین سمجھ رہا ہے، بھارتی میڈیا نے اس معاملے پر بھی منفی پراپیگنڈہ شروع کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی نژاد عالم دین ڈاکٹر ذاکر نائیک ان دنوں دورہ پاکستان پر موجود ہیں، تاہم پڑوسی ملک بھارت کو ان کا یہ دورہ ایک آنکھ نہیں بھارہا، پاکستان میں ڈاکٹر ذاکر نائیک کو خیر مقدم کیےجانے کو مودی سرکار اپنی توہین سمجھ رہی ہے جبکہ بھارتی میڈیا نے بھی اس معاملے پر اپنی روایت برقراررکھتے ہوئے زہر اگلنا شروع کردیا ہے۔
بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان بھارت جائیسوال کیجانب سے اس حوالےسے ایک بیان سامنے آیا جس میں ڈاکٹر ذاکر نائیک کے دورہ پاکستان اور ان کی آؤ بھگت کو افسوسناک قرار دیا گیا اور کہا گیا ہے کہ ابھی یہ واضح نہیں ہوا کہ ڈاکٹر ذاکر بھارتی پاسپورٹ پر پاکستان گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملائشیاکے وزیراعظم جب بھارت آئے تو ان سے ڈاکٹر ذاکر ک بارے میں بات ہوئی تھی،تاہم ملائیشین حکومت نے جواب دیا کہ جب تک ان کے معاشرے کیلئے کوئی مشکل پیدا نہیں ہوتی انہیں نکالنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔
مودی حکومت نے انتقامی کارروائی کے طور پر ڈاکٹر ذاکر نائیک کا ایکس اکاؤنٹ معطل کروادیا ہے۔
بھارتی صحافی و تجزیہ کار وویک شکلا نے اس دورے کے حوالے سے زہر اگلتے ہوئے کہا کہ پاکستان نےسرکاری طور پر ڈاکٹر ذاکر کو مدعو کرکے اچھا نہیں کیا، اس سے دونوں ملکوں کے تعلقات میں مزید کشیدگی پیدا ہوگی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/modhi1h1h22.jpg