بھارت پیٹرول کے بعد روسی فرٹیلائزر کا سب سے بڑا خریدار بن گیا،

feti.jpg

بھارت اور روس کے درمیان دوطرفہ تجارت مزید ایک قدم آگے بڑھ گئی ہے، پیٹرول کے بعد بھارت روسی فرٹیلائزر خریدنےوالا سب سے بڑا ملک بن گیا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی اردو کی رپورٹ کے مطابق بھارت نے روس سے تجارت کیلئے ڈالر کےبجائے اپنی کرنسی میں لین دین شروع کردیا ہے، اس کیلئے بھارتی بینکوں میں روس کیلئے خصوصی اکاؤنٹس بھی کھول دیئے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بھارت کے ریگولیٹری ریزرو بینک آف انڈیا نے نجی بینکوں ایچ ڈی ایف سی اور کینیرا بینک میں روس کو ادائیگی کیلئےمخصوص "واسٹرو اکاؤنٹ" کھولنے کی اجازت دی ، ان اکاؤنٹس کے ذریعے روس کو انڈین کرنسی یعنی روپے میں ادائیگی کی جاسکے گی اوریہ اکاؤنٹس روس سے تجارت کیلئے استعمال ہوسکیں گے۔

بھارتی اقتصادی تجزیہ کار پرنجوئے گوہا ٹھاکر کا کہنا تھا کہ یوکرین اور روس کے درمیان جنگ کے نتیجے میں روس کو عالمی پابندیوں کاسامنا ہے، اس عرصے میں روس اور بھارت کے درمیان تجارت بھی بڑھتی رہی ہے لہذا عالمی پابندیوں اور پیچیدگیوں سے بچنے کیلئے دونوں نے ملکوں نے مقامی کرنسی میں تجارت کا راستہ نکالا ہے، بھارت روپے میں تجارت سے ڈالر اور یورو کا زرمبادلہ بچاسکے گا۔

دوسری جانب عالمی خبررساں ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق بھارت روس سے فرٹیلائزر کھاد خریدنےوالا سب سے بڑا ملک بن گیا ہے، حکومتی اہلکار کے مطابق رواں برس اپریل سے اب تک کے چھ ماہ کے دوران روس سے خریدی گئی فرٹیلائزر کی مقدار کے حجم میں 4 گنااضافہ ریکارڈ کی گیا ہے، گزشتہ چھ ماہ کے دوران درآمدکی گئی فرٹیلائزر کی مقدارتقریبا سوا دو ملین ٹن تھی جس کی مالیت1اعشاریہ 6 ارب ڈالر تھی۔
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
Corrupt PDM beggars were too afraid to do the same which is why inflation in Pakistan tripled under the puppets. They are the reason Pakistan is in such chaos.
 

Back
Top