بھارت نے صدیق جان اور صابر شاکر کے یوٹیوب چینل پر بھی پابندی لگادی

absarlaam1h1.jpg

گزشتہ روز ابصار عالم نے طعنہ دیا کہ بھارت نے صدیق جان، صابر شاکر ، عمران ریاض، آفتاب اقبال وغیر کے چینل کیوں نہیں بن کئے اور انہیں گندے انڈے قرار دیا ۔

ابصار عالم کا کہنا تھا کہ انڈیا نے آفتاب اقبال ، عمران ریاض اور عادل راجہ پر کیوں پابندی نہیں لگائی ؟صدیق جان ، وجاہت ایس خان ، صابر شاکر پر کیوں پابندی نہیں لگائی ؟پاکستانی میڈیا پر پابندی لگادی گئی مگر ان لوگوں پر کیوں پابندی نہیں لگائی

جبکہ صدیق جان، صابر شاکر سمیت متعدد صحافیوں کے چینلز بھارت نے بلاک کررکھے تھے۔

صحافی اسد چوہدری نے انکشاف کیا کہ صدیق جان کا چینل انڈیا میں بند ہے، لیکن وہ انکی طرح کم ظرف نہیں کہ اسکا ڈھنڈورا پیٹتا پھرے۔ یہ سابق صحافی و حکومتی عہدیداروں کے پاس کب سے اتھارٹی آگئی کہ وہ انڈیا میں چینل بلاک ہونے کی بنیاد پر یہاں سرٹیفکیٹ بانٹتے پھریں۔ ان جیسوں کے لئے حتمی بات وہی ہے جو ارشد شریف کہہ گیا تھا۔
https://twitter.com/x/status/1917988548701282450
یہ انکشاف بھی سامنے آیا ہے کہ صابر شاکر کا یوٹیوب چینل بھی انڈیا نے بند کردیا ہے

اس پر صابر شاکر کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت کاکہناہےکہ میراچینل انکی قومی سلامتی کیلیے خطرہ ہےاسلیےپابندی عائدکردی گئی ہےسچ کوئی سنناہی نہیں چاہتاسب کوسرکاری طوطےچاہئیں ہر وقت حکومتی سچ اور جھوٹ بولیں انکےحکم پر رجیم چینچ آپریشن سرکارغدارملک دشمن کہتی ہےاورمودی سرکارمجھے پاکستان کامجاہد،جرنیل بھائی فیصلہ کرو
https://twitter.com/x/status/1918007112963375564
فہیم اختر کا کہنا تھا کہ دفعہ کریں چوہدری صاحب یہ لوگ سٹھیائے ہوئے ہیں ان کے آقائوں کی جیسے سیاسی آخری اننگز ہے ویسے ہی ان کی صحافتی اننگز بھی آخری ہے
https://twitter.com/x/status/1917993771955876154
سعید بلوچ نے تبصرہ کیا کہ نہ شیطان نے اپنی غلطی پر توبہ کی نہ ہی ابصار عالم کا معافی مانگنے کا امکان ہے، جو شخص کیمرے پر صحافت چھوڑنے کا کہے اور ساتھ ریکارڈ کر لینے کی بات کرے اور پھر شریف خاندان کی سیاست کا ٹائٹینک ڈوبتا دیکھ کر دوبارہ بے شرموں کی طرح صحافت کا لبادہ اوڑھ کے آ جائے اور شرمندگی محسوس نہ کرے اس سے ایسے اچھے کام ہی توقع نہ کیا کریں
https://twitter.com/x/status/1918018162928615721
احمد وڑائچ نے عمران خان، مولانا فضل الرحمان کا یوٹیوب چینل بند ہونے پر کہا کہ امید ہے عمران خان اور مولانا فضل الرحمان کو ابصار عالم گینگ اینڈ وغیرہ وغیرہ سے "حب الوطنی" کا سرٹیفکیٹ جلد جاری کیا جائے گا
https://twitter.com/x/status/1918032716806635599
 
Last edited by a moderator:

Back
Top