
بھارتی میڈیا نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کے سیمی فائنل میں انگلش کرکٹ ٹیم کے ہاتھوں اپنی کرکٹ ٹیم کی بدترین ہار کا ملبہ پاکستان پر ڈال دیا ہے اور کہا ہے کہ بنگالی جادو سے یہ سب کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے ایک بھارتی نیوز چینل ہے خبر دی ہے بھارتی کرکٹ ٹیم کی سیمی فائنل میں ہارنے کی وجہ کوئی اور نہیں بلکہ پاکستان ہے۔ اس کے لیے پاکستان میں کالا جادو استعمال کیا ہے۔
نیوز رپورٹ میں کہا گیا کہ جیت یا ہار کھیل کا حصہ ہے لیکن اس بار ہندوستان مخالف ٹیم سے ایک بھی وکٹ حاصل کرنے میں ناکام رہا کیونکہ انگلش سائیڈ نے 4 اوور پہلے ہی فتح سمیٹ لی تھی۔
https://twitter.com/x/status/1591098438506385408
خبر میں کہا گیا ہے کہ پوائنٹس ٹیبل پر بھارتی ٹیم سب سے اوپر تھی پھر بھی اس کے باوجود بھارتی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر کیسے ہوگئی۔
بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ دعوے کیے جارہے ہیں کہ پاکستانی ٹیم فائنل میں بھارتی ٹیم کا مقابلہ کرنے سے گھبرا رہی تھی اس لیے انہوں نے کالے جادو کا سہارا لیا۔
اپنی خبر میں دلچسپی بنانے کے لیے بھارتی میڈیا نے اس خبر کے ساتھ ایک پاکستانی اداکارہ کا ٹویٹ شامل کیا جس میں اس اداکارہ نے کہا کہ وہ پاکستان کی جیت کے لیے کالا جادو کرائیں گی۔
https://twitter.com/x/status/1588124738819325953
سحر شنواری نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ اگر پاکستان جنوبی افریقہ کو ہرا دیتا ہے تو اس کے بعد بھارتی ٹیم پر کالا جادو کروانے کے لیے جائیں گی تاکہ وہ زمبابوے کے خلاف جیت کے لئے راہ ہموار ہوگی۔
مگر مضحکہ خیز طور پر اس کالے جادو کے باوجود صرف ویرات کوہلی اور ہاردک پانڈیا ہی انگلش ٹیم کے خلاف چلے، جادو ان دونوں بھارتی کھلاڑیوں پر نہیں چلا؟