بھارت میں انتہا پسند ہندوؤں کی مسجد کے باہر اذان کے وقت گانے چلانے کی دھمکی

10indiaazanmasjid.jpg

بھارت میں انتہا پسند ہندؤں نے مسلمانوں کے خلاف اپنی نفرت کےا ظہار کیلئے ایک اور طریقہ اختیار کرلیا ہے جس سے نام نہاد سیکولر بھارت میں ایک اور تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ تنازعہ بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع رتلام میں سامنے آیا جہاں کی ایک انتہا پسند ہندو تنظیم نے لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے مساجد میں اذانوں پر اعتراضات اٹھادیئے ہیں۔

اس تنظیم کے کارکن کی ایک ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے جس میں اس کا کہنا ہے کہ مسجد کے سامنے والی عمارت میں لاؤڈ اسپیکرز نصب کردیئے گئے ہیں ، جیسے ہی اذان ہوگی ہم اپنے اسپیکرز میں اونچی آواز میں گانے چلائیں گے۔

https://twitter.com/x/status/1489550272892268545
29 سیکنڈز پر مشتمل اس ویڈیو میں نریندر مودی کے نام نہاد سیکولر بھارت کا ایک نوجوان شہری کہتا ہے کہ مسجد میں پانچ وقت کی اذان کے خلاف عدالت میں بھی درخواست کی مگر اس کے باوجود مسجد میں اذان نہیں رک رہی۔

نوجوان نے کہا کہ اب ہم نے اس کا توڑ ڈھونڈ نکالا ہے ہم اذان کے مقابلے میں اونچی آواز میں گانے چلائیں گے، میرا یہ پیغام پورے بھارت میں پھیلایا جائے ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ویڈیو 31 جنوری کو سامنے آئی جس کے بعد مقامی پولیس نے گاؤں کے مسلمان باسیوں پرلاؤ ڈ اسپیکر پر اذان نہ دینے پر زور دیا اور ساتھ ہی ہندؤں کی جانب سے گانوں کیلئے لگائے گئے اسپیکرز بھی ہٹوادیئے۔
 

Aliimran1

Prime Minister (20k+ posts)

Beginning of disintegration of Akhand Bharat​

Pakistan needs no war —- Extremists Hindus are doing our job ❤️

Thanks to Modi,s RSS ???​

 

Back
Top