
بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں بے حسی کی انتہا کردی گئی، شردھا نامی لڑکی کو قتل کر کے لاش کے ٹکڑے کرنے والے ملزم آفتاب پونا والا کے بارے میں دل دہلا دینے والے انکشافات سامنے آگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دوست خاتون کو قتل کرکے لاش کے ٹکڑے کرنے والا آفتاب پونا والا ان دنوں بھی مختلف خواتین سے ملاقاتیں کرتا رہا جب مقتولہ شردھا کی لاش کے ٹکڑے اس کے فریج میں پڑے تھے۔
دہلی پولیس نے بتایا کہ آفتاب پونا والا نے شردھا کو قتل کرنے کے بعد اسی ڈیٹنگ ایپ پر دیگر خواتین سے دوستیاں کیں،جس کے ذریعے آفتاب کی شردھا سے ملاقات ہوئی تھی۔
شردھا کے قتل کے بعد ڈیٹنگ ایپ پر آفتاب نے ایک خاتون ڈاکٹر سے دوستی کی، اسے اپنے فلیٹ پر بلایا،اس ملاقات کے موقع پر گھر کے فریج میں شردھا کی لاش کے ٹکڑے موجود تھے۔
آفتاب پونا والا پر مئی میں اپنی دوست شردھا کو معمولی جھگڑے کے بعد قتل کرنے کا الزام ہے، جرم چھپانے کے لیے آفتاب نے لاش کے 35 ٹکڑے کر کے فریج میں رکھے اور ایک ایک کر کے 18 دنوں میں شہر کے مختلف مقامات پر پھینکے۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات کیلیے ایک شخص کو حراست میں لیا جس نے اپنی ہندو شناخت چھپا کر خود کو مسلمان بتایا اور آفتاب کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ بندہ جب غصے میں ہو تو 35 کیا 36 ٹکڑے بھی کر سکتا ہے، زیر حراست شخص نے خود کو مسلمان ظاہر کیا تھا،قاتل آفتاب پونے والا کی عدالت میں جرم کا اعتراف کر لیا ہے،واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/aftab-poonass.jpg