battery low
Chief Minister (5k+ posts)

ائیر مارشل ریٹائرڈ ارشد ملک نے کہا ہےکہ بھارت کیلئے ہمارے پاس آج بھی کئی سرپرائزز ہیں اس لیے بھارت نے پھر حملہ کیا تو وہ ہمارے سرپرائز کو برداشت نہیں کرسکےگا۔
ائیر مارشل ریٹائرڈ ارشد ملک حال ہی میں جیو پوڈکاسٹ کے مہمان بنے جس دوران ارشد ملک نے پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تفصیلی گفتگو کی۔
پاک بھارت کشیدگی سے متعلق ارشد ملک نےبتایا کہ ’بھارت کو احساس بھی نہیں تھا کہ اس کے ساتھ کیا ہونے جارہا ہے، اگر خدانخوستہ بھارت نے پھر سے پاکستان پر حملہ کیا تو ہماری پاکٹ میں بھارت کیلئے دوسرے بھی کئی سرپرائزز ہیں جو بھارت برداشت نہیں کرسکتا، پہلے 2019 اور اب 2025 کی شکست کے بعدبھارت کا مورال اس حد تک گرگیا ہے کہ بھارت اگلے 10 برسوں بھی نہیں کھڑا ہوسکتا ‘۔
انہوں نے کہا کہ ’پہلے بھارت دفاعی سازوسامان کیلئے روس پر انحصار کرتا تھا لیکن اب اسرائیل نے بھارت کو دفاعی طور پر اتنا مضبوط کردیا کہ آخری دنوں میں بھی جب ہم بھارت پر اٹیک کررہے تھے تب بھی اسرائیل کے ٹیکنیشن بھارت میں بیٹھے ان کے میزائل کو ای وی سے لیس کررہے تھے‘۔
ارشد ملک نے مزید بتایا کہ’ 6 سے 7 مئی کے دوران جب پاک بھارت کشیدگی کی صورتحال پیدا ہوئی جب سے کوئی بھی پائلٹ گھر جانے کیلئے تیار نہیں تھا، مجھے کئی پائلٹس نے خود بتایا کہ اس روز جب کمانڈرز نے پائلٹس کو کہا کہ آپ گھر جاکر آرام کریں اور ڈیوٹی ٹائم پر آجائیں تب بھی پائلٹس ایڈجسٹمنٹ کمروں میں جاکر چھپ گئے کہ نہ جانے کب ملک کو ان کی ضرورت پڑجائے‘۔
ائیر مارشل ریٹائرڈ ارشد ملک کا کہنا تھا کہ ’اسی طرح ہمارے انجینئرز بھی واپس گھر جانے کیلئے تیار نہیں تھے، وہ ائیر کرافٹ کے ساتھ ہی رہتے تھے، عثمان شہید جب شہید ہوئے ان کی بھی اس وقت ڈیوٹی نہیں تھی لیکن انہوں نے رضاکارانہوہاں رکنے کا کہا، دوسری جانب اس فتح میں ائیر ڈیفنس کنٹرولرز کا بھی اہم کردار ہےحتیٰ کہ ہیڈکوارٹرز میں بیٹھے سینئرز بھی اپنے کمروں میں جانے کیلئے تیار نہیں تھے‘۔
Source
- Featured Thumbs
- https://i.postimg.cc/m2xDD7wG/arshad-a.jpg
Last edited by a moderator: