
بھارت کی سیمی فائنل تک رسائی انتہائی مشکل۔۔ بھارتی تجزیہ کاروں نے سیمی فائنل تک رسائی کیلئے اگر مگر کی کہانی شروع کردی۔
بھارت جو نہ صرف پاکستان سے 10 وکٹوں سے ذلت آمیز طریقے سے ہارچکا ہے بلکہ نیوزی لینڈ سے بھی شکست کھاچکا ہے، اب شکست کے بعد بھارت کی سیمی فائنل تک رسائی کے امکانات معدوم ہورہے ہیں۔
سیمی فائنل تک پہنچنے کیلئے اب بھارت کو نہ صرف تین میچز بڑے مارجن سے جیتنا ہوں گے بلکہ نمیبیا یاسکاٹ لینڈ کے ہاتھوں نیوزی لینڈ کی اپ سیٹ شکست کیلئے دعائیں کرنا ہوں گی۔
بھارت ابھی تک اپنی فتح کا کھاتہ نہیں کھول پایا، آج اسے افغانستان سے میچ بڑے مارجن سے جیتنا ہوگا، پہلے بیٹنگ کی صورت میں کم از کم 180 سے اوپر رنز کرنا ہوں گے اور افغانستان کی ٹیم کو کم سے کم اوورز اور کم رنز پر آؤٹ کرنا ہوگا جبکہ دوسری اننگ میں بیٹنگ کی صورت میں بھارت کو کم سے کم اوورز میں ہدف پورا کرنا ہوگا۔
اس وقت گروپ ٹو کے پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان 4 فتوحات کے ساتھ 8 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہے۔افغانستان دوسرے جبکہ نیوزی لینڈ تیسرے، نمیبیا ایک میچ جیت کر تیسرے جبکہ ٹورنامنٹ میں ایک میچ بھی نہ جیتنے والا بھارت پانچویں اور سکاٹ لینڈ چھٹے نمبر پر ہے۔

اسکے بعد سوال یہ اٹھتا ہے کہ بھارت سیمی فائنل میں کیسے پہنچ سکتا ہے؟ اسکے لیے پہلے تو بھارت کو اپنے بقیہ تینوں میچز جیتنا ہوں گے، پھر نیٹ رن ریٹ بھی بہتر کرنا ہو گا۔
نہ صرف یہ بلکہ بھارت کو نیوزی لینڈ کی ٹیم کی بھی کسی کمزور ٹیم کے ہاتھوں شکست کی دعائیں کرنا ہوں گی لیکن جیتنے والی ٹیم افغانستان نہ ہو۔اگر افغانستان جیت جاتا ہے تو اسکے سیمی فائنل میں پہنچنے کے چانسز روشن ہوجائیں گے۔
کوہلی الیون اپنی کامیابیوں کے ساتھ ساتھ چاہے گی کہ نیوزی لینڈ کو ایک اپ سیٹ شکست ضرور ہو جائے لیکن جیتنے والی ٹیم افغانستان نہ ہو کیونکہ اگر افغانستان ایک میچ اور جیت گیا تو اس کے پوائنٹس بھی 6 ہوجائیں گے اور پلس 3 سے زائد رن ریٹ والی افغانستان کی ٹیم کو پکڑنا بھارتی ٹیم کے لیے بڑا چیلنج ہو گا۔
اگر نیوزی لینڈ نمیبیا اور اسکاٹ لینڈ کو ہرادیتاہے لیکن افغانستان نیوزی لینڈ کو ہرادیتا ہے اور بھارت تینوں میچز جیت جاتا ہے تو پھر یہ تینوں ٹیموں کے 6، 6 پوائنٹس ہوں گے۔ تب بھی جس ٹیم کا رن ریٹ اچھا ہوگا وہی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچے گی۔
بھارتی تجزیہ کار ایک طرف تو اگر مگر پر انحصار کررہے ہیں تو دوسری طرف وہ یہ بھی ذہن بنائے بیٹھے ہیں کہ بھارت کی ٹیم بغیر سیمی فائنل کھیلے واپس آئے گی۔۔ اگر بھارتی ٹیم سیمی فائنل میں نہ پہنچی تو بھارتی میڈیا انکے ساتھ کیا کرے گا یہ سب کو معلوم ہے اور بھارتی میڈیا کے تبصرے دیکھنے لائق ہوں گے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/india-semi112.jpg
Last edited: