
مشہور بھارتی گلوکار نےاسلام کی جانب راغب ہونے کے بعد موسیقی کو ترک کردیا ہے، انہوں نےکہا کہ اسلام میں موسیقی حرام ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے گلوکار روحان ارشد نے اپنے یوٹیوب چینل پر موسیقی اور شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ اسلام میں موسیقی کو حرام قرار دیا گیا ہے اس لیے میں موسیقی اور شوبز کی دنیا چھوڑرہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ الحمداللہ میں اپنے فیصلے پر مطمئن اور خوش ہوں، مجھے اللہ پر پورا بھروسہ ہے کہ اللہ مجھے کسی اور چیز میں مقام اور حلال روزی کمانے میں کامیابی دیں گے،میں آئندہ میوزک یا اس سے وابستہ کوئی کام نہیں کروں گا۔
روحان ارشد نے کہا کہ میں صرف میوزک چھوڑرہا ہوں یوٹیوب کے ذریعے میں اپنے مداحوں سے رابطے میں رہوں گا، میرے مداح ہی مجھے بتائیں گے کہ آئندہ یوٹیوب پر کس قسم کی ویڈیوز بناؤں اور کیا کروں ، پرستاروں سے گزارش ہے کہ جیسی سپورٹ مجھے میوزک کے ذریعے ملی اب بھی ویسی ہی سپورٹ کریں چاہے میں یوٹیوب پر کچھ بھی کروں۔
روحان ارشد کے مداحوں نے انہیں اس فیصلے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی اور تجویز دی کہ میوزک انڈسٹری چھوڑنے کے بعدا نہیں نعت اور نظم کے شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کی کوشش کریں ، پرستاروں نے انہیں اپنی پوری حمایت کا یقین بھی دلوایا
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/roohan-arshad-111.jpg