
پاکستان اور بھارت کے مابین تناؤ اور کشیدگی ہو اور کوئی بھارتی پاکستانی کیلئے اچھی بات بولے؟؟ گویا خواب و خیال کا گمان لگتا ہے مگر ایسی ہی ایک مثال قائم کی بھارتی مایہ ناز بولر اشون رویئ چندرن نے۔روایتی حریف ہونا اپنی جگہ مگر کھیل سے پیار کھلاڑیوں کو بغیر کسی مذہب، رنگ و نسل کے قریب لے ہی آتا ہے اور ایسا ہی کر دکھایا بھارتی ٹاپ بولر اشون روی چندرن نے، جو پاکستانی نوجوان بلے باز بابر اعظم کی شاندار بیٹنگ سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف دھواں دھار بیٹنگ سے نہ صرف دنیا بھر میں اپنے مداح پیدا کیے بلکہ پڑوسی روایتی حریف کو بھی اپنا گرویدہ بنا ڈالا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بھارتی ٹاپ بولر اشون روی چندرن کا کہنا تھا کہ آج پھر بابر اعظم کی بیٹنگ دیکھنے کا اںتظار ہے، امید ہے کہ ہم وقت پر اندور پہنچ جائیں، تاکہ میں بیٹنگ دیکھنے کا چانس مس نہ کرسکوں اور بابر اعظم کو ایکشن میں دیکھ سکوں۔ سماء
http://www.samaa.tv/urdu/social-buzz/2016/10/546491/