بھارتی وزیر کی مولا جٹ دیکھنے کے خواہش مند بھارتیوں کوکھلی دھمکی

16legendfmalulajattindd.jpg

بھارتی انتہا پسندوں نے اپنے ملک میں پاکستانی فلم"مولا جٹ" ریلیز ہونے پر بھارتی شہریوں کو کھلی دھمکی دیدی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی بلاک بسٹر فلم " دی لیجنڈ آف مولا جٹ" کے بھارت میں ریلیز کی خبریں گردش میں آتے ہی انتہا پسند ہندوں کے تن بدن میں آگ بھڑک اٹھی ہے، نفرت کی آگ میں جلتے انتہا پسند ہندوں نے اس فلم کی ریلیز پر دھمکی آمیز بیانات جاری کرنا شروع کردیئے ہیں۔

ایسا ہی ایک بیان شدت پسند سیاسی جماعت کے سے تعلق رکھنے والے وزیر امیہ کھوپکر نے دیا اور اپنی ٹویٹ میں کہا کہ بھارت میں پاکستانی اداکار فواد خان کی پاکستانی فلم 'دی لیجنڈ آف مولا جٹ' ریلیز کرنے کی تیاریاں ہورہی ہیں، سب سے زیادہ غصہ دلانے والی بات یہ ہے کہ ایک بھارتی کمپنی اس منصوبے پر کام کررہی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1601082535944994818
انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنی پارٹی کی ہدایات کے عین مطابق اس فلم کو کسی بھی قیمت پر بھارت میں ریلیز ہونے نہیں دیں گے۔

اپنی دوسری ٹویٹ میں بھارتی وزیر نے پاکستانی اداکار کی فلم دیکھنے کے خواہش مند افراد اور ان کے مداحوں کو غدار کہتے ہوئے کہا کہ جسے یہ فلم دیکھنی ہے وہ پاکستان جاکر اپنا شوق پورا کرلے۔

https://twitter.com/x/status/1601082875297681409
 

Back
Top