
بھارت نے شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن اجلاس کے سائیڈ لائنز پر پاک بھارت وزرائے خارجہ کے درمیان برادرانہ ملاقات کی تجویز مسترد کردی ہے۔
خبررساں ادارے ساؤتھ ایشیاء انڈیکس کی رپورٹ کے مطابق بھارت نے بھارتی شہر گوا میں آئندہ ماہ ہونے والی شنگھائیکوآپریشن آرگنائزیشن کانفرنس کی سائیڈ لائنز پر پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور بھارت کے وزیر ایکسٹرنل افیئرز جے شنکر کے درمیان ملاقات کی تجویز مسترد کردی ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستانی وزیر خارجہ شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن کانفرنس میں شرکت کیلئے مئی کے پہلے ہفتے میں بھارت کا دورہ کریں گے۔
براڈکاسٹ جرنلسٹ زنیرہ اظہر نے اس رپورٹ کو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیر خارجہ نےایک بیان میں کہا ہے کہ بھارت کیلئے ایک ایسے پڑوسی کے ساتھ انگیج کرنا مشکل ہے جو کراس بارڈر دہشت گردی میں ملوث ہو۔
https://twitter.com/x/status/1650937633294393348
زنیرہ اظہر نے اس بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے بھارت دورے سے کچھ دن قبل ایسا بیان دینے کا کیا مقصد ہے؟ کیا وزیر خارجہ اس پر کوئی ردعمل دیں گے؟
سینئر صحافی و تجزیہ کار معید پیرزادہ نے کہا کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ کیا گوا میں ہونے والی کانفرنس کے میزبان اور بھارتی وزیر خارجہ کی جانب سے واضح انکار کے بعد بلاول بھٹو زرداری اب بھی بھارت کا دورہ کریں گے؟
https://twitter.com/x/status/1651276099492495394
معید پیرزادہ نے کہا کہ خبروں میں پیش کیا گیا متن اگر من و عن حقیقت پر مبنی ہے تو یہ ایک جان بوجھ کر کی جانے والی کوشش ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/tweethahshsa.jpg