
فلپائن اور بھارت کے درمیان سب سے بڑا دفاعی معاہدے پر خطرے کے سایے منڈلانے لگے ہیں کیونکہ فلپائن نے بھارت سے پاکستان میں میزائل گرنے سے متعلق معاملے پر وضاحت مانگ لی ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فلپائن کی جانب سے بھارتی میزائل کے پاکستانی علاقے میں گرنے کے معاملے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وضاحت طلب کرلی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلپائن کے سینئر وزیراور سیکریٹری دفاع نےفلپائن میں بھارتی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرکے اس معاملے پر جواب طلب کیا ہے، بھارتی سفیر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس معاملے کی تحقیقات جاری ہیں جس کی رپورٹ فلپائن کے ساتھ بھی شیئر کریں گے۔
بھارت کی جانب سے اس معاملے کو غلطی قرار دینے کے بعد فلپائن سے براہموس میزائل کی فروخت کا 37 کروڑ50لاکھ ڈالر کا معاہدہ خطرے میں پڑگیا ہے۔
کیونکہ بھارتی سپر سانک میزائل9 مارچ کو 250 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرکے پاکستانی علاقے میں گر کرتباہ ہوگیا تھا، دوران پروازمیزائل کی بلندی چالیس ہزار فٹ ریکارڈ کی گئی تھی،بھارت نے اس واقعہ کو حادثاتی واقعہ قرار دیا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/indian-missile-fail.jpg