
نئی دہلی میں تمل ناڈو میں اعلیٰ دفاعی اہلکاروں کو لے کر جانے والا فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا۔
اطلاعات کے مطابق ہیلی کاپٹر میں چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل بپن راوت سمیت وزارت کے سینئر افسر سوار تھے، ایک اہلکار نے بتایا کہ اب تک تین اہلکاروں کو بچا لیا گیا ہے جبکہ چوتھے کی تلاش جاری ہے۔ زخمیوں کو نیلگیرس میں ویلنگٹن چھاؤنی منتقل کر دیا گیاہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق بپن راوت شدید زخمی ہیں اور انکی صورتحال انتہائی نازک ہے۔انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے
https://twitter.com/x/status/1468509109523787777
یہ اطلاعات بھی زیرگردش ہیں اس حادثے میں بپن راوت کی اہلیہ کی موت ہوگئی ہے لیکن یہ اطلاعات تاحال غیرمصدقہ ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1468509919171133441
- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/GD4b7ZI.jpg
Last edited by a moderator: