بھارتی فوجی کی اپنے ہی ساتھیوں پر اندھادھند فائرنگ،کئی اہلکار ہلاک اور زخمی

indian-bsf-tt.jpg


سرحدوں کی حفاظت کرنے والے بھارتی فوج اپنے ہی ساتھیوں کے دشمن بن گئے،بھارتی ریاست پنجاب کے شہر امرتسر میں بارڈرسیکیورٹی فورس کے ہیڈکوارٹرز میں ایک اہلکار نے اپنے ساتھی اہلکاروں پر گولیاں برسادیں،جس سے 5 اہلکار ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق بارڈرسیکیورٹی فورس کے ایک اہلکار نے غصے میں آکر اپنے ساتھیوں پرفائرنگ کی اور بعد میں خود کو بھی گولی مار لی،جسے شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا تاہم وہ دوران علاج ہلاک ہوگیا۔

واقعے کے بعد سینیئر افسران جائے وقوع پر پہنچے اور واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی،یہ ہیڈ کوارٹر پاک بھارت سرحد واہگہ سے محض 20 کلومیٹر کی دوری پر ہے۔


ذہنی دباؤ اور پست ہمتی کے باعث بھارتی فوج کے اہلکاروں میں خودکشی اور آپسی جھگڑوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہورہاہے، جس کا اعتراف بھارتی محکمہ دفاع نے اپنی ایک رپورٹ میں بھی کیا تھا۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 2019 میں بھارت میں ہر تین دن میں ایک فوجی جوان نے خود کشی کی، اندازے کے مطابق گزشتہ دس برسوں کے دوران گیارہ سو سے زائد جوانوں نے انتہائی قدم اٹھاتے ہوئے خود اپنی جان لے لی۔
 

Back
Top