Kashif Rafiq
Prime Minister (20k+ posts)
بھارتی صحافی کے مطابق بھارتی میڈیا کی وہ پندرہ فیک خبریں جو عالمی سطح پر بھارت کی رسوائی کا سبب بنیں
https://twitter.com/x/status/1921780247185215846
سیز فائر کے بعد بھارت کے بہت سے دفاعی تجزیہ کاروں نے چینلز پر جانے سے انکار کردیا کیونکہ وہ بڑی بڑی بھڑکیں مار رہے تھے لیکن سیز فائر ہوتے ہی جھاگ کی طرح بیٹھ گئے
https://twitter.com/x/status/1921781259744776639
بھارتی صحافی نے بہت اہم بات کی ہے کہ بھارتی میڈیا اور سرکار نے ماحول بنا دیا کہ بھارت پاکستان پر قبضہ کرنے والا ہے،کم سے کم آزاد کشمیر تو ضرور لیا جائے گا،کچھ شہروں پر تو قبضے کی خبریں بھی چلا دی گئیں لیکن وہ سب جھوٹ تھا،
جب پاکستان نے بھارت کو دھول چٹائی اور بھارت کو امریکہ کے ذریعے سیز فائر کرانا پڑا تو اعلان فارن سیکرٹری وکرم مسری نے کیا،جس پر بھارت کے لوگ مشتعل ہو گئے اور وکرم مسری کی بیٹی کو نشانے پر رکھ لیا،
بھارتی صحافی کے مطابق کوئی ایک بھی وزیر،یہاں تک کے متعلقہ وزیر جے شنکر بھی اپنے فارن سیکرٹری کے حق میں نہیں بولے،دھمکی دینے والے کسی ایک بھی غنڈے کو گرفتار نہیں کیا گیا،
مودی اور اجیت دوول کی ڈاکٹرائن نے بھارت کو وہاں پہنچا دیا ہے کہ کھیل ان کے اپنے ہاتھ سے بھی نکلتا نظر آرہا ہے
https://twitter.com/x/status/1921772413513084969
مودی اور اجیت دوول کی ڈاکٹرائن بھارت کو تباہی کے دہانے پر لے آئی،وکرم مسری کے ساتھ ہونے والے سلوک کے بعد بھارت کے اہم بیوروکریٹس میں خوف کی لہر۔۔۔۔۔ آر ایس ایس کے غنڈوں اور ہندوتوا سوچ کے پیروکاروں نے پاکستان اور مسلمانوں کے خلاف نفرت کی وہ آگ بھڑکائی کہ آج بھارت کے فارن سیکرٹری کی بیٹی بھی غیر محفوظ ہے، مودی اور اجیت دوول کے حکم پر سیز فائر کا اعلان کرنا فارن سیکرٹری کا جرم بن گیا ہے، آر ایس ایس کے غنڈے مودی سے سوال کرنے کے بجائے فارن سیکرٹری کی بیٹی اور بیوی کو دھمکیاں دے رہے ہیں، بھارتی صحافی سے سنیئے کہ نفرت کی آگ مودی کی ٹیم کے سب سے اہم کھلاڑیوں میں سے ایک کھلاڑی کے گھر تک آن پہنچی ہے۔۔۔ ابھی تو بہت کچھ ہونا ہے ،ذرا سنیئے
https://twitter.com/x/status/1921768887252574588
Last edited: