
بھارتی سپنر روی چندر ایشون نے پاکستانی کرکٹرز کی کھلے دل سے تعریف کرتے ہوئے اپنے پسندیدہ پاکستانی کھلاڑیوں کے نام بھی بتادیئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ٹویٹر پر روی چندر ایشون اپنے مداحوں کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کا جواب دے رہے تھے کہ ایک ٹویٹر صارف نے ان سے پسندیدہ پاکستانی کھلاڑی سے متعلق سوال کیا۔
روی چندر ایشون نے کھلےدل سے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ٹیم میں ہمیشہ اچھے اور باصلاحیت کھلاڑی شامل ہوتے ہیں اور موجودہ پاکستانی ٹیم میں زیادہ باصلاحیت کرکٹرز موجود ہیں۔
انہوں نے اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں کافی عرصے سے پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کو کھیلتا ہوا دیکھ رہا ہوں اور وہ ایک بہترین بیٹسمین ہے اس میں کوئی شک نہیں ، محمد رضوان اپنی ہر اننگزمیں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔
ایشون نے کہا کہ رضوان اچھے پلیئر ہیں مگر آسٹریلیا میں سنچری سکور کرنےو الے بابراعظم کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا ، وہ جس خوبصورت انداز اور معیاری کرکٹ کھیلتے ہیں وہ دیکھنا شاندارلگتا ہے۔
بھارتی سپنر نے یہیں پر بس نہیں کی بلکہ پاکستانی اسپنر شاہین شاہ آفریدی کو بھی اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں میں شامل کرتے ہوئے کہا کہ ریئل اسٹیکر جو اس وقت سوشل میڈیا پر مشہو ر ہیں شاہین شاہ آفریدی بھی ایک حقیقی ٹیلنٹ ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ashwin11233.jpg