
بھارت میں اسٹارٹ اپ بزنس کا رجحان بڑھتا ہی جارہا ہے، ایک ہفتے کے دوران بھارتی اسٹارٹ اپس نے 39 کروڑ 50 لاکھ ڈالر سےزائد کی رقم حاصل کی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی حکومت کی جانب سے رواں مالی سال کے بجٹ میں غیر ملکی سرمایہ کاروں پر عائد ٹیکس ختم کیےجانے کے بعد بھارت میں بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ دیکھا جارہا ہے، صرف جولائی کے مہینے میں بھارت اسٹارٹ اپس نے بیرونی ممالک سے 1 ارب 3کروڑ ڈالرز حاصل کیے ہیں۔
یہ رقوم بھارتی کمپنیوں کے ساتھ ہونے والے 126 معاہدوں کے تحت دی گئی ہے، ان معاہدوں میں سے 28 ایسے ہیں جو آخری مراحل میں ہیں اور ان کی مالیت 72 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز ہیں جبکہ 31 کروڑ10 لاکھ ڈالرز مالیت کے 72 معاہدے ابھی ابتدائی مراحل میں ہیں۔
بھارت میں ٹریول ٹیک ایوو اور ہاسپی ٹیلیٹی جیسے شعبوں بیرونی فنڈنگ حاصل کرنے میں سرفہرست رہےجبکہ اس فہرست میں ای وی، ویلتھ، اورایسٹ مینجمنٹ کے علاوہ فن ٹیک جیسے شعبے بھی شامل ہیں۔
خیال رہے کہ بھارتی حکومت نے 2016 کے بعد سے اپنے ملک میں کاروبار کو آسان بنانے کیلئے اب تک 55سے زائد اصلاحات کی ہیں ، ان اصلاحات کا مقصد بیرونی سرمایہ حاصل کرناور اسٹارٹ اپس کیلئے کمپلائنس کی مشکلات کو کم کرتا ہے، بھارتی اسٹارٹ اپس اب تک ملک میں 15 لاکھ 50 ہزار سے زائد براہ راست نوکریاں فراہم کرچکے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/7indianannstartusosojdk.png
Last edited by a moderator: