
یوکرین کے جنگ زدہ علاقے سے رپورٹنگ کرنے والی بھارتی صحافی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس کے بعد انہیں ڈانسنگ رپورٹر کا لقب دیا جارہا ہے، تاہم انہیں اپنی منفرد رپورٹنگ پر تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی خبررساں ادارے کی خاتون رپورٹر نے یوکرین میں جنگ کے دوران برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے کہ خبر سے زیادہ ان کے انداز پر تبصرے ہونا شروع ہوگئے، سوشل میڈیا پر صارفین نے حیرانگی، افسوس اور غصے سمیت ملے جلے تاثرات کا اظہار کیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہندی زبان میں رپورٹ کرتے ہوئے بھارتی خاتون صحافی اتنے سنجیدہ واقعہ پر مزاحیہ انداز اپنائے ہوئے ہیں۔
خاتون صحافی واقعہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے نا صرف مزاحیہ انداز اپنا رہی ہیں بلکہ وہ ڈانس کرتی بھی دکھائی دے رہی ہیں۔
اپنی طرف سے جارحانہ انداز میں رپورٹنگ کرتے ہوئے خاتون صحافی بتاتی ہیں کہ روس نے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن پر پابندی عائد کردی ہے کیونکہ بورس جانسن نے کچھ عرصہ قبل یوکرین کا دورہ کیا تھا۔
https://twitter.com/x/status/1516092549316104193
منفرد انداز میں رپورٹنگ کرکے توجہ حاصل کرنے کی اس کوشش کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سخت تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے، صارفین انہیں ڈانسنگ رپورٹر کا لقب دیتے ہوئے سنجیدہ واقعہ کو غیر سنجیدہ انداز میں رپورٹ کرنے پر سخت ناراض بھی نظر آرہے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/indian-jou1n111.jpg