
بھارت میں ایک گرو نامی شخص کو غیر ملکی خواتین سے تضحیک آمیز رویہ اختیار کرنا اور ان کی "بولیاں" لگانا مہنگا پڑگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ بھارت کے شہر جے پور میں سامنے آیا جہاں ایک گرو نامی شخص نے غیر ملکی خواتین سیاحوں کے ساتھ تضحیک آمیز رویہ اپنایا ، اس واقعہ کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد مقامی پولیس نے گرو کو گرفتار کرلیا ہے۔
انسٹاگرام پر شیئر ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گرو کچھ غیر ملکی سیاحوں کی ویڈیو ریکارڈ کرتا ہے، ان کے ارادوں سے بے خبر خواتین معمول کے مطابق بلکہ گرو کے تضحیک آمیز رویے کا مسکرا کر جواب دیتی ہیں، گرو ویڈیو میں خواتین کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ "یہ خاتون آپ کو 150 روپے میں ملے گی، یہ150 میں دستیاب ہے، وہ والی 200 میں ملے گی جبکہ یہ خاتون 500 روپے میں حاصل کی جاسکتی ہے"۔
https://twitter.com/x/status/1804817383162327063
غیر ملکی خواتین ہندی سے نابلد تھیں اس لیے انہیں گرو کی گفتگو اور اس تضحیک کا اندازہ نہیں ہوا تاہم ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے گرو کے رویے پر شدید تنقید کی۔
https://twitter.com/x/status/1804579766789722230
https://twitter.com/x/status/1804796599601877491
https://twitter.com/x/status/1804809725525045618
سوشل میڈیا پر اس معاملے کو ہوا ملتے ہی مقامی پولیس نے 23 جون کو سیاحوں کو ہراساں کرنے اور ان کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کے الزامات کے تحت گرو کو حراست میں لے لیا ۔
https://twitter.com/x/status/1805489769498980659
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/12bharuyieeuubili.png