بھارتی انتخابات میں مسلم ووٹرزکاکردار:کتنے مسلمان کامیاب ہوئے؟

indiahai11h22.jpg


بھارتی انتخابات پر سب کی نظریں ہیں, لوک سبھا کے انتخابی نتائج آنے کے بعد جہاں بہت سے موضوعات زیر بحث ہیں وہیں میڈیا اور سیاسی حلقوں میں اس پر بھی گفتگو ہو رہی ہے کہ ان انتخابات میں مسلم اور دلت ووٹرز نے کیا کردار ادا کیا اور نئی لوک سبھا میں ان کی نمائندگی کی صورت حال کیا,بیش تر تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ مسلمانوں اور دلتوں نے انتخابی مقابلوں میں بی جے پی کے مخالف پلڑے میں اپنا وزن ڈالا ہے جس کی وجہ سے ملک کا انتخابی و سیاسی نقشہ تبدیل ہو گیا۔

انتخابی نتائج کے مطابق اس بار مسلمانوں کا ووٹ منتشر نہیں ہوا۔ انھوں نے اجتماعی طور پر حزب اختلاف کے اتحاد ’انڈیا‘ کو ووٹ دیا پئ۔ اسی طرح دلتوں اور دیگر پسماندہ برادریوں نے بھی اپوزیشن اتحاد کو ووٹ دیا جس کی وجہ سے بی جے پی کو بہت سی سیٹیں گنوانا پڑیں,حالانکہ سیاسی جماعتوں نے گزشتہ الیکشن کے مقابلے میں اس بار کم مسلم امیدوار کھڑے کیے تھے۔ 2019 میں 543 نشستوں کے لیے مجموعی طور پر 115 مسلم امیدوار کھڑے ہوئے تھے جب کہ 2024 میں ان کی تعداد 78 تھی۔


گزشتہ لوک سبھا میں مسلم ارکان کی تعداد 26 تھی اس بار دو کم ہو کر 24 رہ گئی,اگر مجموعی طور پر کانگریس اور سماجوادی پارٹی کے کامیاب امیدواروں کو دیکھیں تو 33 فی صد او بی سی، 19 فی صد دلت اور چھ فی صد مسلمان ہیں۔اترپردیش میں 32 لوک سبھا حلقے ایسے ہیں جہاں مسلمانوں کی آبادی 20 سے 52 فی صد تک ہے۔تجزیہ کاروں خے مطابق بی جے پی کے بعض ارکانِ پارلیمنٹ نے آئین بدلنے کی بات کہی تھی جس کا مسلمانوں، دلتوں اور دیگر پس ماندہ برادریوں پر اثر پڑا۔

لوک سبھا کے انتخابی نتائج آنے کے بعد جہاں بہت سے موضوعات زیر بحث ہیں وہیں میڈیا اور سیاسی حلقوں میں اس پر بھی گفتگو ہو رہی ہے کہ ان انتخابات میں مسلم اور دلت ووٹرز نے کیا کردار ادا کیا اور نئی لوک سبھا میں ان کی نمائندگی کی صورت حال کیا ہے۔بیش تر تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ مسلمانوں اور دلتوں نے انتخابی مقابلوں میں بی جے پی کے مخالف پلڑے میں اپنا وزن ڈالا ہے جس کی وجہ سے ملک کا انتخابی و سیاسی نقشہ تبدیل ہو گیا۔

انتخابی نتائج کے مطابق اس بار مسلمانوں کا ووٹ منتشر نہیں ہوا۔ انھوں نے اجتماعی طور پر حزب اختلاف کے اتحاد ’انڈیا‘ کو ووٹ دیا پئ۔ اسی طرح دلتوں اور دیگر پسماندہ برادریوں نے بھی اپوزیشن اتحاد کو ووٹ دیا جس کی وجہ سے بی جے پی کو بہت سی سیٹیں گنوانا پڑیں۔حالانکہ سیاسی جماعتوں نے گزشتہ الیکشن کے مقابلے میں اس بار کم مسلم امیدوار کھڑے کیے تھے۔ 2019 میں 543 نشستوں کے لیے مجموعی طور پر 115 مسلم امیدوار کھڑے ہوئے تھے جب کہ 2024 میں ان کی تعداد 78 تھی۔
 

Back
Top