
بھارت کے متنازع ترین ٹی وی شو ’بگ باس‘ سے شہرت حاصل کرنے والی ٹی وی اداکارہ عرفی جاوید نے طالبان حکومت کو افغانستان میں خواتین کے اکیلے سفر کرنے پر پابندی عائد کرنے پر سخت ردعمل کا اظہار کیا۔
تفصیلات کے مطابق اپنی متنازع تصاویر کے باعث آئے دن سرخیوں میں رہنے والی مسلم اداکارہ نے طالبان حکومت کےخواتین کو مرد رشتے داروں کے بغیر طویل سفر کرنے سے روکنے کے اقدام پر شدید تنقید کی۔
اس حوالے سے بھارتی اداکارہ عرفی جاوید نے انسٹاگرام پر برقع میں سفر کرتے خواتین کی تصویر لگا کر اسٹوری پوسٹ کی، اپنی پوسٹ کے کیپشن میں طالبان کو بددعا دیتے ہوئے لکھا کہ طالبان کے زوال کی دعا کررہی ہوں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ لوگوں پر اپنا زبردستی مذہب مسلط کرنا بند کرو۔

واضح رہے کہ طالبان حکومت نے خواتین کے تنہا طویل سفر پر پابندی عائد کرتے ہوئے 45 میل (72 کلومیٹر) فاصلے کی حد مقرر کی ہے، مقررہ فاصلے سے زائد کا سفر کرنے والی خواتین کے ساتھ قریبی مرد رشتے دار کا ہونا ضروری ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/13urfijaved.jpg