
بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن کو بیرون ملک دولت چھپانے کی تحقیقات کیلئے محکمہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے دفتر طلب کیا اور 5 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔
ای ڈی آفس نے بالی وڈ کی میگا اسٹار ایشوریا رائے بچن سے بیرون ملک دولت چھپانے کے بارے میں 5 گھنٹے تک تفتیش کی جس کے بعد انہیں جانے دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ای ڈی آفس میں ایشوریا رائے کو پاناما پیپرز میں آف شور کمپنیاں رکھنے والوں کی فہرست میں نام آنے پر طلب کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ پاناما پیپرز میں ایشوریا رائے کے ساتھ ان کے سسر امیتابھ بچن،اجے دیوگن اور دیگر متعدد بالی وڈ اداکاروں کے نام بھی سامنے آئے ہیں
دوسری جانب 200 کروڑ کی مبینہ بھتہ خوری سے متعلق کیس میں تحقیقات کے دوران انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے سامنے مزید حقائق آئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کا دعویٰ ہے کہ200 کروڑ بھارتی روپے بھتہ وصول کرنے اورفراڈ کے الزام میں گرفتار ملزم سکیش چندرا شیکھر اداکارہ جیکولین فرنینڈس کو سپر ہیروئن بنانا چاہتا تھا اوراس مقصد کے لئے 500 کروڑ کی فلم بنانے کو تیار تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سکیش چندر نے بالی وڈ اداکاراؤں شلپا شیٹھی اورشردھا کپورکو مالی تحائف اورمدد فراہم کرنے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔ سکیش جیل کے اندر سے بھی جیکولین سے مستقل رابطے میں تھا اور گرفتاری سے پہلے سکیش نے خصوصی طیارے کے ذریعے جیکولین کو بنگلور بھی بلوایا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/asia-raie-bachan.jpg
Last edited by a moderator: