
پنجاب یونین آف جرنلسٹس(پی یو جے) نے سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کی جانب سے اسپورٹس جرنلسٹس کو "بکاؤ مال" کہنے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے معافی کا مطالبہ کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں رمیز راجا کی جانب سے اسپورٹس جرنلسٹس کو "بکاؤ مال" کہنے کو آزادی اظہار رائے پر ایک حملہ قرار دیتےہوئے رمیز راجا سے معافی کا مطالبہ کیا ہے اور ساتھ ہی رمیز راجا کے الزامات پر فیکٹ فائنڈنگ کمیشن بنانے پر غور کیےجانے کا عندیہ دیا گیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1608414686227369986
صدر پی یو جے ابراہیم لکی اور جنرل سیکرٹری خاور بیگ نے اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ رمیز راجا ایک ہیرو ہیں اور ان کی کرکٹ کے میدان میں بہت خدمات ہیں، مگر ان کے نازیبا ریمارکس سے نا صرف سپورٹس جرنلسٹس بلکہ ملک بھر میں صحافی کمیونٹی کے دلکو ٹھیس پہنچی ہے، پی یو جےرمیز راجا سے ان الزامات کو واپس لینے کا مطالبہ کرتی ہے۔
پریس ریلیز میں مزید کہا گیا ہے کہ پی یو جے کبھی بھی زرد صحافت اور فیک نیوز کو سپورٹ نہیں کرتی ، اگر رمیز راجا کو کسی صحافی پر کوئی اعتراض ہے تو الزام تراشی کے بجائےقانونی راستہ اپنایا جائے۔

یادرہے کہ رمیز راجا نے اپنے ایک بیان میں موجودہ پی سی بی انتظامیہ اور اسپورٹس جرنلسٹس کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اسپورٹس جرنلسٹس کو "بکاؤ مال" قرار دیا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ramz-rjaa.jpg