
پاکستان میں پہلی اور دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو کو 22جون کے روز 2خواتین نے سر کیا۔ پہلے صبح 7بج کر42 منٹ پر ثمینہ بیگ نے چوٹی پر پاکستانی پرچم بلند کیا جبکہ 10بج کر 15 منٹ پر نائلہ کیانی نامی کوہ پیما خاتون نے کےٹو کو سر کیا۔
https://twitter.com/x/status/1550351985106632704
8ہزار611 میٹر بلند دیوہیکل پہاڑ کےٹو کو ایک ہی دن میں 2خواتین نے سر کر کے نیاریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ ثمینہ بیگ کی ٹیم کے اراکین عید محمد، بلبل کریم، احمد بیگ، رضوان داد، وقار علی اور اکبر سدپارا بھی کے ٹو سر کرنے والوں میں شامل ہیں۔
ثمینہ بیگ اس سے قبل 2013 میں ماؤنٹ ایورسٹ کو بھی سر کر چکی ہیں۔
اس بڑی کامیابی پر وزیراعظم شہباز شریف نے کے ٹو سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما ثمینہ بیگ کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ 'کے 2' سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما ثمینہ بیگ اور ان کے اہلخانہ کو کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
https://twitter.com/x/status/1550364609516797952
انہوں نے مزید لکھا کہ ثمینہ بیگ پاکستانی خواتین کے لیے عزم و ہمت اور بہادری کی علامت بن کر ابھری ہیں۔ ثمینہ بینگ نے ثابت کیا ہے کہ پاکستانی خواتین کوہ پیمائی کے صبر آزما کھیل میں مردوں سے پیچھے نہیں ہیں، امید ہے وہ دنیا بھر میں پاکستان کا پرچم اسی جذبے سے لہراتی رہیں گی۔
https://twitter.com/x/status/1550364612645867520
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/pakistan-K2-ac.jpg