
قومی ٹیم کو اپنے شاندار چھکوں کی بدولت 2 میچز جتوانے والے آصف علی کو لوگوں نے بوم بوم آصف علی کا لقب دینا شروع کردیا ہے، وہیں بوم بوم آفریدی نے بھی ان کی تعریف کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق شاہد خان آفریدی اپنے شاندار شاٹس اور چھکوں جانے جاتے ہیں ، انہیں لمبے چھکوں کی بدولت ان کو بوم بوم آفریدی کا لقب بھی دیا گیا تھا۔ دبئی میں جاری ٹی 20 ورلڈ کپ میچ کے سپر 12 مرحلے میں پاکستان نے اپنے 2 میچ نوجوان بیٹسمین آصف علی کے چھکوں کی بدولت ایک اوور پہلے ہی جیت لیے جس کے بعد لوگوں نے بوم بوم آصف علی کے نعرے لگانا شروع کردیئے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1454175952720760836
افغانستان کے ساتھ میچ کے دوران بوم بوم آفریدی بھی اپنی فیملی کے ہمراہ اسٹیڈیم میں موجود تھے، میچ کے بعد روانہ ہوتے ہوئے جب ان سے صحافی نے آصف علی کی بیٹنگ کے حوالے سے سوال کیا گیا تو انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ آصف نے مجھ سے بھی اچھا کھیل پیش کیا۔
یادرہے کہ سپر 12 کے پہلے تینوں میچز میں پاکستان نے ہدف کو باآسانی حاصل کرکے ورلڈ کپ کی تمام ٹیموں کے درمیان اپنی دھاک بٹھا دی ہے، پہلے میچ میں پاکستان نے بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دی ، نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے میچ میں 5 وکٹوں کے نقصان پر آصف علی کے چھکوں کی بدولت 19ویں اوور میں ہی پاکستان کو جیت سے ہمکنار کروادیا۔
گزشتہ میچ میں پاکستان کو افغانستان سے جیت کیلئے آخری دو اوورز میں 12رنز کی ایوریج سے سکور کرنا تھا، آصف علی نے 19ویں اوور میں ہی 4 زوردار چھکے جڑ کے پاکستان کو جیت دلوادی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/12asifafrd.jpg