بول نیوز کی بندش پر سیاستدانوں و صحافیوں کا سخت ردعمل

4bollicepenreation.jpg


پاکستان میڈیا ریلگولیٹری اتھارٹی پیمرا نے بول نیوز کی نشریات پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا ہے، اس فیصلے پر سیاستدانوں اور صحافی برادری کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آنا شروع ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیمرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اتھارٹی نےمیسرز لبیک پرائیویٹ لمیٹڈ کو جاری لائسنز(بول نیوز اور بول انٹرٹینمنٹ)کی نشریات فوری طورپر بند کرنے کے فیصلہ کیا گیا ہے۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے اس حکومتی اقدام کو یکسر مسترد کرتے ہوئےاپنے ٹویٹر بیان میں کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے میڈیا اور صحافیوں کی سنسر شپ اور ظلم و ستم کو فسطائی سطح تک پہنچا دیا ہے، بول کو صرف اس لیے معطل کر دیا گیا ہے کہ اس نے ہمیں کوریج دی۔

عمران خان نے مزید کہا کہ حکومت تمام میڈیا ہاؤسز کو پیغام دینا چاہتی ہے کہ سب سے بڑی اور مقبول قومی سطح کی پارٹی کو مین اسٹریم میڈیا سے بلیک آؤٹ کیا جائے۔

https://twitter.com/x/status/1566789248358965249
سابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق و رہنما پی ٹی آئی شریں مزاری نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کے میڈیا اور صحافیوں سےمتعلق فاشسٹ رویےکا شکریہ جس کی وجہ سے پاکستان بین الاقوامی اور مقامی سطح پر شدید تنقید کی زد میں آگیا ہے۔

شیریں مزاری نےمزید کہا کہ پہلےاے آروائی نیوز اور اب بول کو بغیرکسی وجہ کےبند کردیا گیا ہے، وجہ صرف ایک ہےکہ انہوں نے عمران خان کو کوریج دی، یہ فاشزم کے ساتھ ساتھ عمران خان کی ملک گیر حمایت کا خوف بھی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1566792844039315462
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے بھی اس حکومتی اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بول نیوز عام آدمی کی آوازوں میں سے ایک ہے، یہ چینل عمران خان اور پی ٹی آئی کی حمایت کرتا ہے۔ https://twitter.com/x/status/1566790384092872704
بول نیوز کے پریزیڈنٹ سمیع ابراہیم نے پیمرا کا نوٹیفکیشن شیئر کرتے ہوئے کہا کہ پیمرا نے بول نیوز کی نشریات بند کردی۔

https://twitter.com/x/status/1566774090920103937
صحافی سلمان درانی نے حکومت کو مخاطب کیے بغیرکہا کہ کتنے چینلز بند کرو گے؟ کیا 22 کروڑ لوگوں کے منہ بند کروائیں جائیں گے۔

https://twitter.com/x/status/1566782382136561664
 

thinking

Prime Minister (20k+ posts)
جج صاحبان کو عمران خان کی تقریریں نظر آتی ہیں لیکن ٹی وی چینلز کی بندش نہیں۔
Us se pehlay Judges ko Neutrals nazar atay hain is lia..Imran Khan saheeh kar raha ha..IK ko pta ha ke chand Generals..Kuch Judges..ka Nexus ha apas mein.
Aur tamam PDM parties bhi in ke sath ha.Is lia next election drama ho ga.IK ko Kuch Judges ke baray mein andar ki khabar ho gi..That's why IK open up..
Is ke elwah koi aur reason agar howi tu phir andar ki baat ho gi.Jis ka hamaya nahi pata abhi tak..
 

thinking

Prime Minister (20k+ posts)
Ab is par na kisi SC ke CJ ki aankh khulni na IHC ke CJ ki..Ab Ayen..Freedom of speech.. Human rights sab kuch dabbay mein band rehay ga till next orders from Neutrals..
Ye ha hamari Justice system..
 

arifkarim

Prime Minister (20k+ posts)
بڑا افسوس ھوا کہ بول کی بولتی بند کر دی گئ ۔ بیچارہ شعیب احمد شیخ دوبارہ پھڑیا گیا ۔
تیری چیخیں صرف جیو پٹواری نیوز کے مالک کے پکڑے جانے پر نکلی تھی۔ اب دانت نکال رہا ہے
 

Siberite

Chief Minister (5k+ posts)
تیری چیخیں صرف جیو پٹواری نیوز کے مالک کے پکڑے جانے پر نکلی تھی۔ اب دانت نکال رہا ہے


ککڑی تم ھی انصاف کرو ۔ یہ سمیع بابا بول کا پریزیڈنٹ کیسے بنا ؟ بغیر فواد کی جوتی کھائے یہ ممکن نہ تھا ۔
 

thinking

Prime Minister (20k+ posts)
Say thanks to CJ.IHC.Athar.. SC.CJ.Bandial...Mulk m Martial Law laga howa ha amali toor par..Bas bezahir agay Nawaz..Zardari..Showbaz..Molvi Fazulo ki pic lagae howi hain..
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
Going against public wishes is going to be counter productive and will only increase hate/anger of the masses against those who are using such tactics.