
بنگلہ دیش کو عالمی مالیاتی ادارے کی جانب سے 4اعشاریہ 7 ارب ڈالر کا قرض مل گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش نے معاشی مشکلات کے پیش نظر جولائی2022 میں آئی ایم ایف سے قرض کے حصول کیلئے رابطہ کیا تھا، عالمی مالیاتی ادارے نے بنگلہ دیش کیلئےپاکستان اور سری لنکا کے مقابلے میں جلدی قرض کی منظوری دیدی ہے، بنگلہ دیش اس قرض کی رقم کو معاشی استحکام کیلئے استعمال کرے گا۔
آئی ایم ایف کے تازہ ترین پروگرام کے تحت بنگلہ دیش کو 3اعشاریہ 3 ارب ڈالرز کا قرض فراہم کیا جائے گا جس میں سے47کروڑ60 لاکھ ڈالرز کی پہلی قسط فوری طور پر دی جائے گی، اس کے ساتھ ساتھ بنگلہ دیش کو موسمیاتی تبدیلی کیلئے قائم کردہ نئےفنڈ کے تحت1 ارب 40 کروڑ ڈالرز بھی فراہم کیے جائیں گے۔
بنگلہ دیش آئی ایم ایف بورڈ کے موسمیاتی تبدیل کیلئے قائم کردہ فنڈ تک رسائی حاصل کرنے والا پہلا ملک بن گیا ہے، آئی ایم ایف کے مطابق بنگلہ دیش کی جانب سے لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے اور غربت میں کمی کیلئےاٹھائے گئےاقدامات سے اچھے نتائج مرتب ہوئے ہیں، تاہم کورونا کے بحران اور یوکرین روس جنگ کے باعث بنگلہ دیش کی معاشی کارکردگی متاثر ہوئی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/8jjbangladeshimf.jpg