بنگلہ دیش: شوبز ستاروں کے درمیان کرکٹ میچ میدان جنگ میں تبدیل، کئی زخمی

cel1b11i1h1.jpg

سلیبرٹی کرکٹ لیگ میں امپائر کے متنازع فیصلے پر اداکارہ روپڑی!۔۔واقعے میں 6 افراد زخمی ہوئے اور واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی: رپورٹ

بنگلہ دیش کی فلم انڈسٹری کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے درمیان کھیلے جانے والے سلیبٹری کرکٹ لیگ میچ کے دوران جھگڑے کے باعث 6 افراد زخمی ہو گئے۔

میرپور کے شاہد سہروردی انڈور سٹیڈیم میں شوبز ستاروں کی دو ٹیموں کے درمیان گروپ مرحلے کے میچ کے دوران جھگڑے کا واقعہ پیش آیا جس میں زخمی ہونے والے ٹیم کھلاڑیوں کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کرنے کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

معروف بنگلہ دیشی پروڈیوسر دیپانکردیپن اور مصطفیٰ کمال راج کی ٹیموں کے مابین کھیلے جانے والے سلیبٹری کرکٹ لیگ میچ میں کشیدگی دیکھنے میں آئی اور بعدازاں صورتحال معمول پر آ گئی لیکن میچ ختم ہونے پر ساڑھے 11 بجے کے قریب دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں میں جھگڑا ہو گیا ہے اور بات زبانی کلامی سے بڑھ کر ہاتھا پائی تک پہنچ گئی جس میں 6 افراد زخمی ہوئے اور واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

معروف سپورٹس رپورٹر فرید خان ٹوئٹر پیغام میں بتایا کہ: سلیبرٹی کرکٹ لیگ میچ میں جھگڑا اس وقت شروع ہوا جب ایک امپائر کی طرف سے ایک متنازع فیصلہ دیا گیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان جھگڑے کے بعد ٹورنامنٹ کو سیمی فائنلز کے میچ شروع ہونے سے پہلے ہی کینسل کر دیا گیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1708065682678510079
معروف اداکارہ راج رپا کی طرف سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ پروڈیوسر مصطفی کمال راج اور اداکار شریف فل راج نے وہاں ہاتھ اٹھائے، میچ کے دوران ہونے والے تشدد کے واقعے کی تحقیقات کی جانی چاہئیں اور ٹرائل بھی کیا جائے۔ دیپانکردیپن کی ٹیم کے کھلاڑی نائک جوئے چودھری نے پروڈیوسر راج پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے منوج پرمان کو مارنے کی دھمکی دی جبکہ منتظمین نے میچ فکس کر رکھا تھا۔

بنگلہ دیش فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ راج رپا کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں وہ امپائر پر غلط فیصلے کا الزام لگا رہی ہیں۔ ایک صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ: سلیبرٹی کرکٹ لیک کا انتہائی مضحکہ خیز منظر! ایک مشہور شخصیت رو رہی ہے کیونکہ امپائر نے باؤنڈری نہیں دی تھی جو واضح طور پر چوکا تھا، دو ٹیمیں بری طرح لڑیں، 6 افراد زخمی ہسپتال میں، ٹورنامنٹ اب منسوخ!!!
https://twitter.com/x/status/1708032236468203711
 

Back
Top