
بنگلہ دیشی عوام نے سپریم کورٹ کے سابق جج کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، جج تشویش ناک حالت میں آئی سی یو میں داخل
بنگلہ دیش میں مشتعل عوام نے سپریم کورٹ کے سابق جج شمس الدین چوہدری مانک کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ہے، واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
بنگلہ دیشی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق جج شمس الدین چوہدری مانک کو عوام نے اس وقت تشدد کا نشانہ بنایا جب انہیں سلہٹ کی عدالت میں پیشی کیلئےلایا گیا کہ عوام نے قیدیوں کی وین سے نکلتے ہی ان پر لاتوں اور مکوں کی بارش کردی۔
رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے ایپلٹ ڈویژن کے سابق جج کو عدالت پیشی کے موقع پر مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنان، رہنماؤں اور عوام نے پانی کی بوتلوں، انڈے اور جوتے پھینک کر بھی تضحیک کا نشانہ بنایا، عوام کے تشدد کے باعث سابق جج شدید زخمی ہوگئے جس کے بعد 75 سالہ جسٹس(ر) مانک کو اسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں منتقل کیا گیا۔
اسپتال حکام کا کہنا ہے کہ جسٹس مانک کی حالت تشویشناک ہے ان کے جسم پر متعدد زخم پائے گئے ہیں جبکہ انہیں اندرونی چوٹیں بھی شدید آئی ہیں، اسپتال میں سابق جج کی سیکیورٹی کیلئے فوج اور پولیس اہلکار وں کو تعینات کردیا گیا ہے اور اسپتال کے باہر سیکیورٹی بڑھادی گئی۔
خیال رہے کہ مذکورہ جج جسٹس(ر) شمس الدین چوہدری مانک کو بھارت فرار ہوتے ہوئے سرحد کے قریب سے گرفتار کیا گیا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/shamah11i13.jpg