
بنگلادیشی کھلاڑیوں کی مضحکہ خیز فیلڈنگ کی دلچسپ ویڈیو وائرل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق بنگلادیش کھلاڑیوں کی عجیب فیلڈنگ کے سوشل میڈیا پر چرچے ہو رہے ہیں۔ سب سے پہلے نیوزی لینڈ کیخلاف بنگلہ دیش فیلڈر نے سلپ پر آسان کیچ چھوڑا بھر اسی گیند پر دوسرے فیلڈر نے اورر تھرو پر چوکا بھی کردیا۔جس کے بعد ول ینگ کو ایک موقع اور سات رنز بھی مل گئے۔
https://twitter.com/x/status/1480089693052043264
بنگلادیش کی مضحکہ خیز فیلڈنگ کا سوشل میڈیا پر مذاق اڑایا جارہا ہے اور ان مناظر کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔
قبل ازیں پہلے ٹیسٹ میچ میں کیویز کے خلاف بنگلہ دیش کی جانب سے لیا گیا ریویو سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا تھا۔ بنگلہ دیشی بولر تسکین احمد کی کرائی گیند کیوی بلے باز بیٹ پر لگی تھی لیکن بنگلہ دیشی کھلاڑی نےجلد بازی میں ریویو لے لیا، بنگلہ کھلاڑیوں نے زبردست اپیل کی لیکن فیلڈ امپائر کی جانب سے اپیل مسترد ہونے پر کھلاڑیوں نے باہمی مشورے سے ریویو لے لیا تھا۔
https://twitter.com/x/status/1478310766537232388
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/12banfielding.jpg